العیدابی: سعودی عرب میں ’شہد کا دارالحکومت‘

العیدابی میں حاصل ہونے والے شہد کی مختلف اقسام ہیں اور ان کی الگ الگ قیمت ہے۔ یہاں 20 ریال سے 400 ریال فی لیٹر شہد دستیاب ہے مگر شہد کی ایک قسم سب سے مہنگی ہے جوایک ہزار ریال فی لیٹر میں فروخت ہوتا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کے مشرقی علاقے جازان کے جنوب مغرب میں واقع السروات پہاڑی سلسلے کو نہ صرف زرعی اعتبار سے زرخیز علاقہ سمجھا جاتا ہے بلکہ اس میں بڑی تعداد میں لوگ شہد کی مکھیاں پالتے اور ان سے شہد حاصل کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس علاقے کو العیدابی گورنری کو جازان کے گورنر نے 'شہد کا دارالحکومت' قرار دیا ہے۔

سعودی عرب میں پانچویں سالانہ شہد میلے میں رواں سال العیدابی گونری سے 50 افراد نے اپنے ہاں تیار کردہ شہد کی نمائش کی۔ یہ علاقہ شہد ہی کی وجہ سے مشہور نہیں بلکہ اس کی وجہ شہرت اس کی گہری وادیاں، بلندو بالا پہاڑ اور ان کے بیچ سرسبز و شاداب اور لہلہاتے کھیت، السدر کے درختوں کی بڑی تعداد اس کی شہرت اور شہد کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔


العیدابی: سعودی عرب میں ’شہد کا دارالحکومت‘

العیدابی میں حاصل ہونے والے شہد کی مختلف اقسام ہیں اور ان کی الگ الگ قیمت ہے۔ یہاں پر 20 ریال سے 400 ریال فی لیٹرشہد دستیاب ہے مگر شہد کی ایک قسم سب سے مہنگی ہے جو ایک ہزار ریال فی لیٹر تک فروخت کی جاتی ہے۔ شہد کی اس قسم کی غیرمعمولی قیمت اس کے بے پناہ فوائد اور اس میں پائی جانے والی خصوصیات ہیں۔


العیدابی گورنری میں شہد میلے کے جنرل سپر وائزر عبداللہ الظافری نے بتایا کہ رواں سال اس گورنری سے شہد میلے میں 50 شہد مالکان نے اپنے ہاں تیار کردہ شہد کی نمائش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ العیدابی میں سالانہ پانچ ٹن شہد کشید کیا جاتا ہے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔