خواتین

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے زیورات کو کیسے صاف رکھا جائے؟

کولمبیا اسکول آف نرسنگ کی پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر ایلین لارسن کا کہنا ہے کہ ’’ہاتھوں کو دھوتے ہوئے آپ کو زیورات اتارنے کی ضرورت نہیں بلکہ انھیں اسی طرح پہنے ہوئے دھویا اور صاف کیا جاسکتا ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماہرینِ طب کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کو بار بار دھونا چاہیے اور اپنی جسمانی صفائی کے علاوہ گھر اور ماحول کی صفائی کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے لیکن کیا آپ نے اس پر غور کیا ہے کہ کورونا وائرس زیورات سے بھی ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوسکتا ہے؟

Published: undefined

ماہرین کے مطابق کورونا وائرس دھاتی اشیاء پر کچھ دن کے لیے زندہ رہ سکتا ہے۔ اس لیے مردوخواتین کی کلائیوں کی گھڑیوں، چوڑیوں اور دوسرے زیورات کی صفائی ستھرائی بھی وقفے وقفے سے ضروری ہے۔ ایک تحقیقی مطالعے کے مطابق کورونا وائرس کسی دھات، پلاسٹک اور چینی کے برتنوں پر پانچ دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔

Published: undefined

کولمبیا اسکول آف نرسنگ کی پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر ایلین لارسن کا کہنا ہے کہ ’’ہاتھوں کو دھوتے ہوئے آپ کو زیورات اتارنے کی ضرورت نہیں بلکہ انھیں اسی طرح پہنے ہوئے دھویا اور صاف کیا جاسکتا ہے۔‘‘ لیکن اگرانگوٹھیوں، چوڑیوں یا دوسرے زیورات کو کلائیوں یا دوسرے جسمانی اعضاء سے اتارا جائے تو ان کے اندر کے حصوں سے بھی میل کچیل کو اچھے طریقے سے صاف کیا جائے۔

Published: undefined

میسا چیوسٹس جنرل اسپتال کے شعبہ متعدی امراض کے سربراہ روشیل والنسکی کا کہنا ہے کہ ’’مطالعات سے یہ ظاہر ہواہے کہ انگوٹھیوں کے اندرونی حصے میں کچھ وقت کے لیے جراثیم موجود رہ سکتے ہیں لیکن کیا ان سے بیماریوں منتقل بھی ہوتی ہیں، اس حوالے سے بہت کم تحقیق موجود ہے۔‘‘ لیکن ایسے زیورات جن کی صفائی مشکل یا پیچیدہ ہو یا جنھیں بار بار کی صفائی سے نقصان پہنچ سکتا ہو تو انھیں پہننے سے گریز کرنا چاہیے۔

Published: undefined

نیویارک سٹی میں نادر زیورات کی ایک دکان کی شریک مالکن ایلزبتھ ڈائل نے ہفٹنگن پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھوں کوجراثیم اور وائرس سے پاک کرنے والے سینی ٹائزر کو نامیاتی ہیرے، جواہرات کی صفائی کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

ان کا کہنا ہے کہ اگر زیورات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تو انھیں صابن سے ہاتھوں کو دھونے سے پہلے ہی اتار لیا جائے۔ زیورات کو صاف رکھنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ انھیں برتن دھونے کے ہلکے صابن یا کسی مائع مواد کے ساتھ دھولیا جائے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined