ویڈیوز

ویڈیو: ٹرالی پر کیمرہ لگاکر مودی نے ہلایا ہاتھ، تصویر کیلئے روک لی گئی ٹرین

آسام میں برہم پوتر دریا پر بنے ریل-سڑک پُل کے افتتاح کے بعد مودی کے فوٹو شوٹ کے لئے ایک ٹرین کو روک دیا گیا۔ مودی پُل پر چہل قدمی کر کے فوٹو کھنچا رہے تھے اور لوگ ٹرین کے چلنے کا انتظار کر رہے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مودی کے بوگی بیل ریل-سڑک پُل کے افتتاح کے موقع پر فوٹو شوٹ کرانے پر راہل گاندھی نے بھی حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ دوہفتہ سے کوئلے کی ایک کان میں پانی بھرجانےکی وجہ سے 15 کانکن پھنسے ہوئے ہیں جبکہ وزیراعظم ’بوگی بیل پل‘ پر کیمروں کے لیے پوز بنا رہے ہیں اور اترا رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ حکومت نے کان میں بھرے پانی کو نکالنے کے لیے بڑے پمپ دینے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا،’’وزیراعظم برائے مہربانی کانکنوں کو بچایئے ۔‘‘

Published: 26 Dec 2018, 9:10 PM IST

واضح رہے کہ میگھالیہ کے ایسٹ جینتیا ہلس ضلع میں واقع کوئلے کی ایک غیر قانونی کان میں پاس میں موجود لتین دریا کا پانی بھر گیا جس کی وجہ سے 15 مزدور 13 دسمبر سے اس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ فی الحال بچاؤ ٹیم کے اہلکار مزدوروں تک پہنچنے کے لئے پمپ کے ذریعے پانی نکال رہے ہیں۔ ریسکیو ٹیم کے 100 سے زیادہ اہلکار مقامی پولس کے ساتھ بچاؤ آپریشن میں مصروف ہیں۔

ریسکیو آپریشن کے درمیان وزیر اعظم مودی نے منگل کے روز آسام کے ڈبروگڑھ میں برہم پوتر دریا پر تعمیر ہوئے ملک کے سب سے بڑے ریل-سڑک پل (بوگی بیل) کا افتتاح کیا تھا۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں اسی پُل کا ذکر کیا ہے۔

Published: 26 Dec 2018, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Dec 2018, 9:10 PM IST