ویڈیوز

ویڈیو: ’میری بات‘ میں ایران جنگ کے بعد ٹرمپ اور نیتن یاہو کو درپیش سیاسی مشکلات کا تجزیہ

’میری بات‘ کی 23ویں قسط میں ایران جنگ کے بعد ٹرمپ اور نیتن یاہو کو درپیش سیاسی مشکلات، اسرائیل میں حکومت سازی کے امکانات اور گادی آئزن کوٹ کے کردار کا تجزیہ پیش کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>گرافکس قومی آواز</p></div>

گرافکس قومی آواز

 

ایران جنگ کے اثرات اب میدانِ جنگ تک محدود نہیں رہے بلکہ امریکہ اور اسرائیل کی داخلی سیاست میں بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو بھی اقتدار کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ قومی آواز کے پروگرام ’میری بات‘ کی 23ویں قسط میں ڈیجیٹل ایڈیٹر سید خرم رضا نے ایران جنگ کے سیاسی اثرات اور اسرائیل میں حکومت سازی کی صورت حال کا تجزیہ کیا ہے۔

اس قسط میں اسرائیل کے حالیہ انتخابی نتائج، نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کو پارلیمنٹ میں اکثریت نہ ملنے اور اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کے حکومت بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت سازی میں عرب جماعتوں کے کردار اور آئزنکوٹ کو درپیش سیاسی چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

پروگرام میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ کیا ایران جنگ نیتن یاہو کے سیاسی مستقبل پر اثرانداز ہو سکتی ہے اور کیا اسرائیل کی نئی حکومت بننے کی صورت میں اس کی پالیسیوں میں کوئی بڑی تبدیلی آئے گی؟ تجزیے میں امریکی سیاست اور مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال پر جنگ کے وسیع تر اثرات بھی زیر بحث آئے ہیں۔

مکمل پروگرام دیکھیے- ایران جنگ: ٹرمپ کے بعد نیتن یاہو کو بھی نگل گئی