ویڈیوز

ویڈیو: ’میری بات‘ میں جنریشن الفا کے مستقبل اور ٹیکنالوجی کے اثرات کا تجزیہ

’میری بات‘ کی بارہویں قسط میں جنریشن الفا کے مستقبل، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل دنیا کے اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔ پروگرام میں ٹیکنالوجی، جعلی معلومات اور نسلوں کے بدلتے تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی

<div class="paragraphs"><p>گرافکس قومی آواز</p></div>

گرافکس قومی آواز

 

’میری بات‘ کی بارہویں قسط میں جنریشن الفا کے مستقبل اور ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔ پروگرام میں قومی آواز کے ڈیجیٹل ایڈیٹر سید خرم رضا نے بتایا کہ جنریشن الفا ایسی دنیا میں پروان چڑھ رہی ہے جہاں اسمارٹ فون، انٹرنیٹ، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔

پروگرام میں جنریشن زیڈ اور جنریشن الفا کے درمیان فرق، ٹیکنالوجی کے باعث نسلوں کے بدلتے تعلقات اور مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے کردار پر گفتگو کی گئی۔ اس کے ساتھ جعلی ویڈیوز، تبدیل شدہ تصاویر، مصنوعی آوازوں اور گمراہ کن معلومات کے بڑھتے خطرے کی جانب بھی توجہ دلائی گئی ہے۔

تجزیے میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ آنے والی نسلیں ٹیکنالوجی کو کس حد تک اپنے مفاد میں استعمال کر سکیں گی اور کہیں ایسا تو نہیں ہوگا کہ انسان اپنی ہی بنائی ہوئی ٹیکنالوجی کا محتاج بن جائے۔ پروگرام میں ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔