ویڈیوز

رمضان کریم پر ’ٹاٹا موٹرس‘ کے اشتہار نے جیتا لوگوں کا دل، دیکھیں ویڈیو...

ماہِ رمضان میں لوگ اپنی آمدنی میں سے کچھ روپے نکال کر ذکوٰۃ کی صورت میں غریبوں کو دیتے ہیں۔ اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ٹاٹا موٹرس نے ویڈیو اشتہار تیار کیا ہے۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

سوشل میڈیا پر ’ٹاٹا موٹرس‘ کا ایک ویڈیو بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے اور جو بھی اس ویڈیو کو دیکھ رہا ہے وہ’قطرہ قطرہ نیکی‘ گنگناتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ٹاٹا موٹرس نے یہ ویڈیو مبارک مہینہ رمضان کریم کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ دنوں پہلے ہی ریلیز کیا ہے۔ اس ویڈیو کو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ہے ویڈیو میں موجود بچوں کی معصومیت، خلوص نیتی اور نیکی حاصل کرنے کا جذبہ۔

Published: undefined

دراصل ماہِ رمضان میں لوگ اپنی آمدنی میں سے کچھ روپے نکال کر ذکوٰۃ کی صورت میں غریبوں کو دیتے ہیں۔ اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ٹاٹا موٹرس نے اشتہار تیار کیا ہے۔ تقریباً ساڑھے تین منٹ کے اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسکول میں پڑھنے والے بچے اپنے والدین کو خوش کر ’منی بینک‘ میں پیسے جمع کرتے ہیں۔ پھر یہ جمع پیسے سبھی بچے اسکول لے جانے والے بس ڈرائیور کو ایک بیگ میں بھر کر دے دیتے ہیں۔ اس پورے واقعہ کو اس جذباتی انداز میں فلمایا گیا ہے جو کسی کے بھی دل کو چھونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Published: undefined

’قطرہ قطرہ نیکی‘ نغمہ کے ساتھ بنے اس اشتہار کے ذریعہ لوگوں کو نیکی کی ایک ایک بوند اکٹھا کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ ویڈیو میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ آپ کے اندر موجود نیکی کس طرح دوسروں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ ویڈیو کے آخر میں جب یہ دکھایا گیا کہ بچے منی بینک سے بھرا بیگ بس ڈرائیور ’رحیم انکل‘ کو دیتے ہیں تو وہ بہت جذباتی ہو جاتے ہیں اور ان کی آنکھیں بھی نم ہو جاتی ہیں۔

Published: undefined

یہ پورا ویڈیو سعودی عرب میں شوٹ کیا گیا ہے اس لیے کہیں پر اردو اور کہیں پر عربی زبان کا استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ویڈیو کے نیچے انگریزی میں اس کا ترجمہ بھی چلتا رہتا ہے جسے پڑھ کر آپ یہ سمجھ سکتے ہیں کہ بچے کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined