
سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلے میں ملک سے غداری کے قانون (سیڈیشن لاء) پر روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے بدھ کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے گزارش کی کہ جب تک مرکز کے ذریعہ قانون کا تجزیہ مکمل نہیں ہو جاتا، تب تک غداری کا کوئی معاملہ درج نہیں ہوگا۔ یہ قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 124-اے میں موجود ہے۔
اس درمیان آج ہم آپ کو اس ویڈیو میں انگریزوں کے زمانے سے چلے آ رہے اس قانون کے تحت درج کیسز کے بارے میں بتائیں گے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتائیں گے کہ سب سے زیادہ ملک سے غداری کے معاملے کس ریاست میں درج ہیں اور ان کیسوں کی صورت حال کیا ہے!
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔