ٹی وی

محسن عباس حیدر کا ایک اور ڈرامہ  

محسن عباس حیدر کا ایک اور ڈرامہ

محسن علی عباس
محسن علی عباس 

محسن اور علی حسن نے اس سے قبل ایک ساتھ ڈرامہ ’مقابل‘ میں کام کیا تھا اور اداکار کا دوسرا ڈرامہ بھی اسی ٹیم کے ساتھ ہوگا۔

محسن عباس حیدر نے بتایا کہ ’میں علی حسن کے ساتھ دوبارہ کام کرنے جارہا ہوں، یہ مقابل ڈرامے کی ٹیم کی واپسی ہے تو مجھے امید ہے کہ یہ ڈرامہ اتنا ہی اچھا ہو‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ابھی اس ڈرامے کا نام 'میری جان' رکھا گیا ہے، لیکن ہوسکتا ہے کہ اسے کچھ عرصے میں تبدیل کردیا جائے‘۔

Published: 11 Aug 2017, 12:21 PM IST

ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے محسن عباس نے کہا کہ ’میں ایک نوجوان لڑکے کا کردار ادا کررہا ہوں جو بیرون ملک جانا چاہتا ہے اور وہاں شادی کرنا چاہتا ہے، لیکن مسائل اس وقت شروع ہوتے ہیں جب صبور علی اور سویرا ندیم کی انٹری ہوتی ہے‘۔

صبور علی اور سویرا ندیم کے علاوہ اس ڈرامے کی کاسٹ میں اسماء عباس، قوی خان، نور الحسن اور شاہین بھی شامل ہیں۔

محسن عباس نے کہا کہ ’اس ڈرامے کی دلچسپ بات میرے لُکس ہیں، میرا ہیئر اسٹائل مختلف ہوگا اور میں پہلی مرتبہ لینسز پہننے جارہا ہوں‘۔

اس ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا تو اعلان نہیں کیا گیا، تاہم محسن عباس حیدر کو جلد ہی فلم ’نامعلوم افراد 2‘ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Published: 11 Aug 2017, 12:21 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Aug 2017, 12:21 PM IST