ٹی وی

بگ باس 12: 65 سالہ بھجن گلوکار انوپ جلوٹا کی 28 سالہ گرل فرینڈ، سلمان بھی حیران

مشہور و معروف بھجن گلوکار اور عمر میں ان سے 27 سال چھوٹی شاگردہ جسلین متھارو کا ان کے رشتوں پر مبنی ویڈیو بِگ باس میں جیسے ہی دکھایا گیا، سوشل میڈیا میں طنز کے تیر چلنے لگے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان کے مقبول عام، شہرت یافتہ اور سب سے متنازعہ ٹی وی پروگرام ’بِگ باس‘ کے 12ویں سیزن کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ شروعات انتہائی دھماکہ خیز ثابت ہوا ہے۔ دراصل اس سیزن کو پوری طرح سے جوڑیوں کے نام کر دیا گیا ہے یعنی جو بھی مشہور ہستی اس میں حصہ لے رہی ہے وہ اپنی جوڑی بھی ساتھ لا رہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں مشہور و معروف بھجن گلوکار 65 سالہ انوپ جلوٹا نے بھی شرکت کی ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ انھوں نے اپنے ساتھ 28 سالہ جسلین متھارو کو لایا ہے اور بِگ باس میں ایک ویڈیو کے ذریعہ انکشاف کیا کہ وہ ان کی گرل فرینڈ ہے۔

Published: undefined

ویڈیو میں انوپ اور جسلین نے کھل کر اس بات کا اظہار کیا کہ دونوں نے کئی سالوں تک اپنا رشتہ چھپا کر رکھا لیکن اب دنیا کے سامنے ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اب تک چھپ چھپ کر ملا کرتے تھے لیکن اتنے وقت ساتھ رہنے کے بعد دونوں اپنے رشتے کے بارے میں کھل کر بات کرنے کے لیے تیار ہیں اور بِگ باس کے سامنے پہلی بار اپنے دل کی بات رکھ رہے ہیں۔

بِگ باس میں انوپ جلوٹا اور جسلین متھارو کے ویڈیو نے وہاں موجود سبھی لوگوں کے ساتھ ساتھ سلمان خان کو بھی انگشت بدنداں کر دیا۔ سلمان خان کی تو جیسے بولتی ہی بند ہو گئی۔ یہ معاملہ حیران کن صرف اس لیے نہیں کہ ان دونوں کے درمیان 37 سال کا فرق ہے، بلکہ جسلین انوپ جلوٹا کی شاگردہ ہے۔ یہی سبب ہے کہ بِگ باس میں ان دونوں کی انٹری اور رشتے کی بات ظاہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا ہے۔ کچھ لوگ اس خبر سے مزے لے رہے ہیں تو کچھ لوگ انوپ جلوٹا کی اس حرکت کو شرمناک قرار دے رہے ہیں۔

Published: undefined

ٹوئٹر پر انوپ جلوٹا اور جسلین کے تعلق سے کئی دلچسپ پوسٹ کیے گئے ہیں۔ سہیل سیٹھی نامی ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا گیا ہے کہ ’’کسی بھجن گانے والے کو کبھی کم نہ سمجھیں، وہ بھی تب جب وہ صرف 65 سال کا ہو۔‘‘ پرنس پانڈے نامی ٹوئٹر ہینڈل سے پریش راول کی ایک کامیڈی تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر ’اُٹھا لے رے بابا‘ لکھا ہوا ہے۔ ساتھ میں لکھا گیا ہے کہ ’’یہ رد عمل ہر ہندوستانی کا انوپ جلوٹا اور جسلین متھارو کے درمیان رلیشن شپ کو دیکھ کر ہے۔‘‘

Published: undefined

ہتانشی نے انوپ جلوٹا کی بِگ باس میں انٹری اور پھر جسلین کے ساتھ ان کے رشتوں کے انکشاف کے دوران اپنے والد کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’میرے والد ٹی وی پر انوپ جلوٹا کو دیکھ کر کافی خوش تھے۔ اس کے بعد مِس گرل فرینڈ کی انٹری ہوئی۔ والد محترم بولے کہ کیا بکواس ہے، بند کرو یہ سب۔‘‘ کپل دھامیوال کے ہینڈل سے اس خبر پر زبردست طنز کیا گیا ہے اور انوپ جلوٹا و جسلین کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’’ان لڑکوں کی طرف سے دو منٹ کی خاموشی جو ابھی تک کنوارے ہیں، اور میں بھی ان میں شامل ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined