ٹینس

نڈال پانچویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں

31 سالہ نڈال کا فائنل میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ اور فرانس کے لوکاس پولی کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے مقابلہ ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

میلبورن: دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی اور 17 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن اسپین کے رافیل نڈال نے یونان کے جائنٹ کلر اسٹیفانوس ستسپاس کو جمعرات کو ٹینس کا سبق پڑھاتے ہوئے پانچویں بار آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔

میلبورن میں 2009 میں چمپئن رہ چکے نڈال نے 20 سالہ ستسپاس کو صرف ایک گھنٹے 45 منٹ تک چلے سیمی فائنل مقابلے میں 6-2، 6-4، 6-0 سے ہرا دیا۔ دوسری سیڈ نڈال ٹورنامنٹ میں اس بار بغیر کوئی سیٹ گنوائے فائنل میں پہنچے ہیں۔

اپنے 18ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تلاش میں لگے اسپین کے اسٹار نڈال نے بہترین سروس اور زبردست فورہینڈ کا مظاہرہ کیا۔ نڈال نے ستسپاس کو گزشتہ سال بارسلونا اوپن اور راجرز کپ میں بھی شکست دی تھی۔ انہوں نے میچ میں 28 ونرس لگاتے ہوئے اپنے 25 ویں گرینڈ سلیم فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ نڈال کا اس سے پہلے گرینڈ سلیم فائنل میں 17-7 کا ریکارڈ ہے۔

31 سالہ نڈال کا فائنل میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ اور فرانس کے لوکاس پولی کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے مقابلہ ہوگا۔ پولی پہلی بار کسی گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں جبکہ جوکووچ ریکارڈ ساتویں آسٹریلین اوپن ٹائٹل کی تلاش میں ہیں۔

نڈال 2009 میں ٹائٹل جیتنے کے بعد 2012 میں جوکووچ سے، 2014 میں اسٹنسلاس واورنکا اور 2017 میں راجر فیڈرر سے فائنل میں ہارے تھے۔

Published: undefined

سیمی فائنل میں نڈال انتہائی جارحانہ موڈ میں تھے اور یونانی کھلاڑی کو کوئی موقع نہیں دینا چاہتے تھے۔ نڈال نے تیسرے گیم میں اپوزیشن کھلاڑی کی سروس توڑی اور جلد ہی 5-2 کی برتری حاصل کرلی۔ انہوں نے پہلا سیٹ 31 منٹ میں جیت لیا

ستسپاس نے دوسرے سیٹ میں ضرور تھوڑی جدوجہد کی لیکن نویں گیم میں اپنی سروس گنوا بیٹھے۔ نڈال نے دوسرا سیٹ 6-4 سے جیتنے کے بعد یونانی کھلاڑی کو تیسرے سیٹ میں ایک بھی گیم جیتنے کا موقع نہیں دیا۔ انہوں نے آخری نو گیم مسلسل جیتے۔

نڈال اوپن دور میں پہلا ایسا کھلاڑی بننے کی تلاش میں ہیں جس نے ہر گرینڈ سلیم ٹائٹل دو دو بار جیتا ہے۔ آسٹریلیا کے رائے ایمرسن اور راڈ لیور تاریخ میں یہ کارنامہ کرنے والے دو کھلاڑی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined