ٹینس

روس کے ڈینیل میدویدیف کو ہرا کر جوکووچ نویں مرتبہ آسٹریلین اوپن چیمپئن بنے

جوکووچ نے یہ خطاب 2008، 2011، 2012، 2013، 2015، 2016، 2019، 2020، 2021 میں جیتا ہے۔ انہوں نے اس کے علاوہ ایک مرتبہ پھر فرنچ اوپن، ومبلڈن پانچ بار اور تین مرتبہ یو ایس اوپن کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔

جوکووچ ، تصویر آئی اے این ایس
جوکووچ ، تصویر آئی اے این ایس 

میلبورن: دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے میلبورن پارک میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کے ڈینیل میدویدیف کو اتوار کے روز مسلسل سیٹوں میں 2-2، 6-6، 5-7 سے شکست دے کر نویں مرتبہ سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔

Published: undefined

ٹاپ سیڈ اور گزشتہ دو مرتبہ کے فاتح جوکووچ نے چوتھی سیڈ میدیویف کو ایک گھنٹے 53 منٹ میں شکست دے کر خطابی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور نویں مرتبہ یہ خطاب اپنے نام کیا۔ جوکووچ کا یہ 18 واں گرینڈ سلیم خطاب ہے۔ وہ سوئزر لینڈ کے روجر فیڈرر اور اسپین کے رافیل نڈال کے 20 گرینڈ سلیم خطاب کے عالمی ریکارڈ سے دو خطاب پیچھے رہ گئے ہیں۔ جوکووچ اس کے ساتھ ہی ایک گرینڈ سلیم کو نو مرتبہ جیتنے والے نڈال کے بعد دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ نڈال نے فرنچ اوپن کو 13 مرتبہ جیتا ہے۔

Published: undefined

جوکووچ نے یہ خطاب 2008، 2011، 2012، 2013، 2015، 2016، 2019، 2020، 2021 میں جیتا ہے۔ انہوں نے اس کے علاوہ ایک مرتبہ پھر فرنچ اوپن، ومبلڈن پانچ بار اور تین مرتبہ یو ایس اوپن کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔ جوکووچ نے روڈ لیور ایرینا میں اس فتح کے ساتھ میدویدیف کے 20 میچوں کے ناقابل تسخیر برتری کے سلسلے کو روک دیا۔ پچھلے سال نومبر میں سربیا کے 33 سالہ کھلاڑی نے اے ٹی پی فائنلز میں روسی کھلاڑی سے چھ۔تین، چھ۔تین سے ملی شکست کا بدلہ لیا میدویدیف کے خلاف اپنا کیریر ریکارڈ پانچ۔ تین پہنچا دیا۔

Published: undefined

جوکووچ نے پہلے سیٹ میں طوفانی آغاز کرتے ہوئے دس منٹ کے اندر تین۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔ حالانکہ میدویدیف نے جوابی حملہ کیا اور اسکور کو کم کرکے چھ ۔ پانچ تک لے گئے۔ سربیا کے کھلاڑی نے 12 ویں گیم میں بیک ہینڈ پاسنگ شاٹ ونر لگاتے ہوئے تین سیٹ پوائنٹس حاصل کیے اور تیسرا سیٹ پوائنٹ کا فائدہ اٹھاکر پہلا سیٹ ختم کر دیا جب میدویف کا فورہینڈ نیٹ میں جاکر الجھ گیا۔

Published: undefined

جوکووچ نے دوسرے سیٹ کے پہلے کھیل میں اپنی سروس گنوائی لیکن اس کے بعد اگلے چارگیم جیت کر میچ پر قابو پالیا۔ گزشتہ مرتبہ سال کا اختتام دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی کے طور پر کرنے والے جوکووچ نے روسی کھلاڑی کو غلطی کرنے پر مجبور کیا جو ریلیوں کو چھوٹا کرنے کی کوشش میں غلطیاں کرنے لگے۔ جوکووچ نے شاندار فور ہینڈ لگاکر پانچویں مرتبہ میدویدیف کی سروس توڑی اور دوسرا جیتا۔

Published: undefined

جوکووچ نے تیسرے سیٹ میں میدویدیف کے ڈبل فالٹ کا فائدہ اٹھایا۔ چیمپئن شپ پوائنٹس پر جوکووچ نیٹ پر پہنچے اور اوور ہینڈ ونر لگاکر شاندار جیت اپنے نام کی۔ جیت کے بعد، جوکووچ نے کہا کہ میدویدیف ایک چیلنجنگ کھلاڑی ہیں اور ایسے کھلاڑی سے جیتنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا جس نے گزشتہ کچھ مہینوں میں مسلسل 20 میچ جیتے ہیں۔ میدویدیف نے میچ کے بعد جوکووچ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ نو آسٹریلین اوپن اور 18 گرینڈ سلیمز جیتنا ایک بڑی کامیابی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Published: undefined

اس شکست کے ساتھ ہی میدویدیف کا پہلا گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔ موجودہ اے ٹی پی فائنلز چیمپیئن میدویدیف اپنے دونوں گرینڈ سلیم فائنلز میں رنر اپ رہے۔ وہ 2019 یو ایس اوپن میں نڈال سے چار گھنٹے 51 منٹ تک جاری رہنے والی میراتھن فائنل میں ہار گئے تھے۔ انہوں نے اس شکست کے باوجود پیر کے روز جاری اے ٹی پی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ڈومنک تھیئم کو پیچھے کرتے ہوئے کیریر کی بہترین تیسری رینکنگ حاصل کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز