کھیل

ویبھو سوریہ ونشی نے 25 گیندوں میں بنا ڈالی سنچری، مگر نہیں توڑ پائے شریئس ایئر کا ریکارڈ

کیون پیٹرسن کے یوٹیوب چینل کے شو میں سب سے تیز سنچری جمانے والوں کی لسٹ میں ویبھو سوریہ ونشی دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن 28 گیندوں پر سنچری بنا کر تیسرے مقام پر ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویبھو سوریہ ونشی، تصویر بشکریہ&nbsp;@rajasthanroyals</p></div>

ویبھو سوریہ ونشی، تصویر بشکریہ @rajasthanroyals

 

میدان کوئی بھی ہو،  حالات کیسے بھی ہوں، 22 گز کے ایریا میں اگر بے خوف ویبھو سوریہ ونشی کھڑے ہوں تو بلے سے طوفان تو آنا ہی ہے۔ ایسا ہی کیون پیٹرسن کے یو ٹیوب چینل ’دی سویچ‘ کے تازہ ایپی سوڈ میں بھی دیکھنے کو ملا۔ کیون پیٹرن نے پیر (25 مئی) کو اپنے یو ٹیوب چینل پر ویبھو سوریہ ونشی سے متعلق ایپی سوڈ اپلوڈ کیا جس پر دیکھتے ہی دیکھتے ’لائکس‘ کا سیلاب آگیا۔ کیون پیٹرسن نے اپنے ایپی سوڈ میں 50 گیندوں میں سنچری بنانے کا چیلنج رکھا مگر ویبھو سوریہ ونشی نے اس چیلنج کو 25 گیندوں میں ہی ختم کر دیا۔

Published: undefined

ویبھو سوریہ ونشی نے چھکوں کا ڈھیر لگاتے ہوئے 25 گیندوں میں ہی اپنی سنچری پوری کرلی۔ حالانکہ وہ کیون پیٹرن کے شو پر لگائی گئی سب سے تیز سنچری کے شریئس ایئر کا ریکارڈ نہیں توڑ پائے۔ شریئس ایئر نے کیون پیٹرسن کے شو میں صرف 22 گیندوں میں ہی سنچری مکمل کردی تھی۔ مطلب یہ ہے کہ ویبھو سوریہ ونشی 3 گیند سے ٰشریئس ایئر کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہے۔ ویسے شو میں کیون پیٹرسن کے پوچھنے پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایئر کا ریکارڈ توڑ دیں گے مگر ایسا نہیں ہو سکا۔

Published: undefined

پیٹرسن کے شو میں سب سے تیز سنچری جمانے والوں کی لسٹ میں ویبھو سوریہ ونشی دوسرے نمبر پر ہیں، ان کے بعد ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن 28 گیندوں پر سنچری بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ اے بی ڈیویلئرس نے 30 گیندوں میں سنچری بنائی ہے جبکہ یشسوی جیسوال نے سنچری بنانے کے لیے 47 گیندیں کھیلی ہیں۔

Published: undefined

ویبھو سوریہ ونشی کی اننگ کے دوران کیون پیٹرسن نے ان سے کچھ سوال بھی کئے، جن کے انہوں نے جواب دیئے۔ پیٹرسن نے ویبھو سے پوچھا کہ انہیں کیا پسند ہے، پہلے بلے بازی کرنا یا رن چیز کرنا؟ اس پر ویبھو نے کہا کہ دونوں۔ پیٹرسن نے اگلا سوال کیا کہ جب وہ نائنٹیز میں کھیل رہے ہوتے ہیں تو دماغ میں کیا چل رہا ہوتا ہے؟ اس پر ویبھو نے کہا کہ وہ بس اپنا نیچورل گیم کھیلنے پر فوکس کرتے ہیں۔ پیٹرسن نے ویبھو سوریہ ونشی سے یہ بھی پوچھا کہ انہوں نے سب سے بڑی اننگ کب کھیلی تھی؟ ویبھو نے کہا کہ ایک گھریلو میچ کے دوران جہاں انہوں نے 50 اوور بلے بازی کی تھی اور اکیلے 353 رن بنائے تھے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined