کھیل

ٹوکیو اولمپکس: مکہ باز لولینا نے تاریخ رقم کی، ہندوستان کے لئے ایک اور تمغہ یقینی بنایا

لولینا اولپکس میں مکہ بازی کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہیں، اسی کے ساتھ ہندوستان کا ایک اور تمغہ یقینی ہو گیا ہے، اس سے قبل ویٹ لفٹ میرابائی چانو ہندوستان کو چاندی کا تمغہ دلا چکی ہیں

ہندوستانی مکہ باز لولینا برگوہین / آئی اے این ایس
ہندوستانی مکہ باز لولینا برگوہین / آئی اے این ایس IANS_ARCH

ٹوکیو: ہندوستانی خاتون مکہ باز لولینا بورگوہین نے ٹوکیو اولمپکس 2020 کے آج 8ویں دن تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ مکہ بازی مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں اور اسی کے ساتھ ہندوستان کا ایک اور تمغہ یقینی ہو گیا ہے۔ لولینا نے خواتین کے 69 کلوگرام کے زمرے کے کوارٹر فائنل میں چینی تائپے کی مکہ باز نین چِن چین کو 4-1 سے شکست دی۔

Published: 30 Jul 2021, 9:25 AM IST

لولینا بورگوہین کا تمغہ اولپکس کے باکسنگ مقابلوں کی تاریخ میں ہندوستان کا تیسرا میڈل ہوگا۔ اس سے قبل بیجنگ اولمپکس 2008 میں وجندر سنگھ اور لندن اولپکس 2012 میں ایم سی میری کام نے کانسی کے تمغے حاصل کئے تھے۔

Published: 30 Jul 2021, 9:25 AM IST

کون ہیں لولینا بورگوہین؟

لولینا بورگوہین کی عمر 24 سال ہے اور ان کا تعلق آسام کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے۔ ان کے گاؤں کا نام برومکھیا ہے جوکہ گولاگھاٹ ضلع میں واقع ہے۔ دو مرتبہ عالمی چیمپین شپ میں تمغہ حاصل کر چکیں لولینا آسام کی پہلی باکسر ہیں جنہوں نے اولمپکس کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ 1.77 میٹر قد کی لولینا ٹوکیو اولمپکس کے 69 کلوگرام زمرے میں حصہ لے رہی ہیں۔

Published: 30 Jul 2021, 9:25 AM IST

ٹوکیو اولپکس میں آج تیراندازی میں ہندوتان کو جیت ملی تو نشانہ بازی میں پھر سے ہار کا سامنا کرنا پڑال تیر انداز دیپیکا کماری نے پری کوارٹر فائل کا مقابلہ جیت کر آخری 8 کھلاڑیوں میں مقام حاصل کر لیا۔ جبکہ نشانہ باز منو بھاکر نے ایک بار پھر مایوس کیا۔ وہ 25 میٹر ایئر پسٹل کے فائنل میں مقام نہیں بنا پائی۔ منو بھاکر کو اب ٹوکیو اولمپکس سے خالی ہاتھ واپس لوٹنا ہوگا۔

Published: 30 Jul 2021, 9:25 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Jul 2021, 9:25 AM IST