کھیل

فٹبال کے ایک دور کا اختتام! اسٹار کھلاڑی لیونیل میسی کی ’بارسلونا کلب‘ کو الوداع

اسٹار فٹبال اسٹرائیکر میسی اور عالمی شہرت یافتہ فٹبال کلب ایف سی بارسلونا کے درمیان 21 برس لمبا رشتہ اب ختم ہو گیا ہے کلب نے اپنے آفیشیل ویب سائٹ پر میسی کے کلب سے باہر ہونے کی تصدیق کی ہے

لیونیل میسی / یو این آئی
لیونیل میسی / یو این آئی 

بارسلونا: اسٹار فٹبال اسٹرائیکر میسی اور عالمی شہرت یافتہ فٹبال کلب ایف سی بارسلونا کے درمیان 21 برس لمبا رشتہ اب ختم ہو گیا ہے کلب نے اپنے آفیشیل ویب سائٹ پر میسی کے کلب سے باہر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی میسی اور بارسیلونا کلب کی وابستگی کے ایک دورہ کا اختتام ہو گیا۔

Published: undefined

بارسیلونا کلب نے ایک بیان میں کہا، ’’کلب اور لیونیل میسی کے درمیان نیا معاہدہ عمل میں نہیں آ سکا۔ دونوں فریقوں کے واضح ارادے کے باوجود ہم معاشی اور ڈھانچہ جاتی رکاوٹ (اسپینش لالیگا ضابطہ) کے سبب معاہدے کو رسمی شکل دینے میں ناکام رہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر لیو میسی ایف سی بارسیلونا کے ساتھ اپنے رشتے کو جاری نہیں رکھیں گے۔‘‘

Published: undefined

کلب کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دونوں فریقوں کو اس بات کا افسوس ہے کہ بالآخر وہ ایک دوسرے کے ارادوں کو پور ا نہیں کر پائے۔ کلب کی بہتری میں میسی کی حصہ داری کے لیے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بہتری کی دعا کرتے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ میسی نے بارسیلونا کے ساتھ کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔ انہوں نے کئی گھریلو اور بین الاقوامی خطاب اپنے نام کئے ہیں۔ میسی نے گزشتہ سیشن کے آخر میں ہی کل کو خیرباد کہنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن اس وقت کے صدر جوزف بارتوم نے اسے خارج کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined