ارجنٹائنا کے مشہور و معروف فٹبالر لیونل میسی 14 سال کی طویل مدت بعد ایک بار پھر ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہ رواں سال 13 سے 15 دسمبر تک ہندوستان میں رہیں گے اور خاص طور سے 3 شہروں کا دورہ کریں گے۔ بڑی خبر یہ ہے کہ سپراسٹار میسی روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے ساتھ کرکٹ کھیلتے بھی نظر آئیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کرکٹ مقابلہ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق لیونل میسی ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم کا دورہ کریں گے جہاں وہ 7 کھلاڑیوں پر مشتمل کرکٹ میچ کھیلیں گے۔ اس مقابلے میں سچن تندولکر، روہت شرما اور وراٹ کوہلی بھی شریک ہوں گے۔ میسی کولکاتا، دہلی اور ممبئی کا دورہ کریں گے۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں 14 دسمبر کو وہ ایک تقریب کا حصہ بنیں گے۔ کولکاتا میں میسی ایڈن گارڈن جائیں گے جہاں انھیں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس تقریب میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی بھی شرکت ممکن ہے۔ کولکاتا دورہ میں میسی بچوں کے لیے ایک فٹبال ورکشاپ بھی منعقد کروائیں گے، ساتھ ہی وہ فٹبال کلینک بھی لانچ کریں گے۔ ان کے اعزاز میں ’گوٹ کپ‘ ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد ہوگا۔
Published: undefined
گزشتہ 6 جون کو کیرالہ کے وزیر برائے کھیل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ارجنٹائنا فٹبال ٹیم، جن کی کپتانی لیونل میسی کریں گے، وہ اکتوبر یا نومبر میں کیرالہ ایک دوستانہ میچ کھیلنے پہنچیں گے۔ یہ مقابلہ ترووننت پورم کے گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ کیرالہ حکومت سے اس کی بات ہو چکی ہے۔ میسی نے اس سے قبل ہندوستان کا دورہ 2011 میں کیا تھا۔ تب انھوں نے کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں وینزوئلا کے خلاف دوستانہ میچ کھیلا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined