کھیل

شکیرا اور کیٹی پیری کی دھماکے دار پرفارمنس سے فیفا ورلڈ کپ 2026 کا ہوگا آغاز

ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ میکسیکو سٹی میں میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ جب شروع ہوگا تب ہندوستان میں 12 جون شروع ہو چکا ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>فیفا ورلڈ کپ 2026، تصویر سوشل میڈیا بشکریہ&nbsp;@FIFAWorldCup</p></div>

فیفا ورلڈ کپ 2026، تصویر سوشل میڈیا بشکریہ @FIFAWorldCup

 

دنیا کے سب سے بڑے کھیل فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 11 جون سے امریکہ، کناڈا اور میکسیکو میں ہونے والا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ میکسیکو سٹی میں میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ جب شروع ہوگا تب ہندوستان میں 12 جون شروع ہو چکا ہوگا۔ وقت کی بات کریں تو میچ رات میں 12:30 منٹ پر شروع ہوگا۔ یہی نہیں 3 ممالک میں ٹورنامنٹ ہونے کی وجہ سے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی 3 الگ الگ افتتاحی تقاریب ہوں گی۔

Published: undefined

میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل شائقین کو شاندار افتتاحی تقریب دیکھنے کو ملے گی، جس کا انعقاد میکسیکو سٹی میں کیا جائے گا۔ اس میں شکیرا اور برنا بوائے مرکزی فنکار کے طور پر پرفارم کریں گے۔ میچ شروع ہونے سے 90 منٹ قبل افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگا۔ ہندوستان میں افتتاحی تقریب 11 جون رات 11 بجے سے دیکھی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

دوسری افتتاحی تقریب کناڈا کے ٹورنٹو میں ہوگی۔ ٹورنامنٹ کے تیسرے مقابلے میں کناڈا اور بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس میچ سے قبل 12 جون کو ہندوستانی وقت کے مطابق رات میں 11 بجے دوسری افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے بعد امریکہ میں ورلڈ کپ کے پہلے مقابلے میں میزبان ٹیم کا سامنا پیراگوئے سے ہوگا۔ لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق 13 جون کی صبح 6:30 سے کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل صبح 5 بجے شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوگا، جس میں مشہور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اپنی شاندار پرفارمنس دیں گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آج ہونے والی افتتاحی تقریب میں شکیرا اور برنا بوائے مرکزی فنکار ہوں گے اور ٹورنامنٹ کا آفیشیل گانا ’ڈائی-ڈائی‘ گائیں گے۔ دیگر فنکاروں میں الیجاندرو فرنانڈیز، بیلنڈا، ڈینی اوشن، جے بالون، لیلا ڈاؤنز، لاس اینجلس ازولیس، مانا اور ٹائلا بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined