کھیل

رافیل نڈال نے ٹوکیو اولمپک اور ومبلڈن سے نام واپس لیا

ٹینس کے اسٹار کھلاڑی اور 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم فاتح رافیل نڈال نے اس سال ومبلڈن میں ہونے والی چیمپئن شپ اور ٹوکیو میں اولمپک گیمزسے اپنا نام واپس لے لیا ہے

رافیل نڈال، تصویر آئی اے این ایس
رافیل نڈال، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ٹینس کے اسٹار کھلاڑی اور 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم فاتح رافیل نڈال نے اس سال ومبلڈن میں ہونے والی چیمپئن شپ اور ٹوکیو میں اولمپک گیمزسے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ نڈال نے بتایا کہ ان کے لئے یہ آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن فرنچ اوپن کھیلنے کے بعد انہوں نے آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح نڈال دونوں بڑے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے سوشل میڈیا میں بتایا کہ میں نے اس سال ومبلڈن میں ہونے والی چیمپئن شپ اور ٹوکیو میں اولمپکس گیمس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بالکل بھی آسان نہیں تھا لیکن میرے جسم کی حالت کو دیکھتے ہوئے اپنی ٹیم سے بات چیت کے بعد میں میں نے یہ مشکل فیصلہ کیا۔

Published: undefined

اولمپک گیمز اس سال 23 جولائی سے 8 اگست تک جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہوں گے۔ جبکہ ومبلڈن کو اس سے پہلے ہونا ہے۔ یہ سال کا تیسرا گرینڈ سلیم ہے جس کا انعقاد 28 جون سے 11 جولائی تک ہوگا۔ جبکہ سال کا آخری اور چوتھا گرینڈ سلیم یو ایس اوپن اگست میں ہونا ہے۔ اس میں نڈال کھیلے گے یا نہیں ، ابھی صورتحال واضح نہیں ہے۔ حال ہی میں ہوئے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن میں نڈال سیمی فائنل میں شکست کھا کر باہر ہوئے تھے ۔ انہیں دنیا کے نمبر ایک مرد ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے شکست دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined