کھیل

لکھنؤ کی ہاکی اسٹار ممتاز خان کا میدان میں واپسی کرنے پر اظہار مسرت

ممتاز خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وبائی مرض شروع ہونے سے پہلے ہم بہت اچھی فارم میں تھے۔ ہم نے اچھی ٹیموں کے خلاف اہم میچ جیتے تھے۔ اب ہمیں اسی تال میں واپسی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بنگلورو: بیونس آئرس میں 2018 یوتھ اولمپک کھیلوں میں 10 گول کرکے ہندوستان کو چاندی کا تمغہ دلانے والی لکھنؤ کی ممتاز خان نے ٹیم کے جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کا گراؤنڈ میں واپسی کرنا نہایت خوشی اور راحت کی بات ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی کھلاڑیوں نے تقریباً چھ ماہ بعد قومی کوچنگ کیمپ کے کھیل کے میدان میں بالآخر واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ یہ کھلاڑی 5 اکتوبر کو بنگلور کے نیشنل کوچنگ کیمپ پہنچے تھے اور انہیں اس ہفتے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے سے پہلے دو ہفتوں کے لئے لازمی طور پر قرنطین میں رہنا پڑا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں واپسی سے قبل دو ہفتوں تک قرنطین میں رہنا ایک نیا اور چیلنجنگ تجربہ تھا۔ اس نے مجھے اپنے تکلیف دہ دنوں کی یاد دلا دی، جب مجھے اپنی سرگرمی کو محدود کرنا پڑا اور آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ مجھے بہت خوشی اور راحت ہے کہ آخر کار ہم کھیل کے میدان میں واپس آئے ہیں۔

Published: undefined

ممتاز نے کہا کہ جب ہاکی انڈیا کے قومی پروگرام میں آتے ہیں تو کھلاڑیوں کو فٹنس اور خوراک سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے۔ ہمیں ہمیشہ بتایا جاتا ہے کہ وقفے کے دوران ہمیں کیا کرنا چاہیے، ہمیں یہ سکھایا جاتا ہے کہ اپنے اور اپنے وزن وغیرہ کی دیکھ بھال کیسے کریں۔ جب وہاں کیمپ نہیں ہوتا ہے تو ہم سے ایک خصوصی پروگرام کی پیروی کرنے کو کہا جاتا ہے۔

Published: undefined

ممتاز خان نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں بنیادی ورزش کر رہے تھے اور لاک ڈاؤن ختم ہونے پر ہم اپنی ایروبک فٹنس پر کام کریں گے۔ جب کھلاڑی ہاکی انڈیا کے قومی پروگرام میں آتے ہیں تو فٹنس اور خوراک کے بارے میں بہت زیادہ شعور پیدا کیا جانا اور تربیت دینے کے لئے ایسا محفوظ ماحول مہیا کرنا ہے۔

Published: undefined

ممتاز نے اپنی سینئر ساتھیوں سے بھی اظہار تشکر کیا جنہوں نے اپنے قرنطین دورانیے کے دوران ویڈیو کال کے ذریعے ان کو متحرک کیا۔ خواتین کی سینئر ٹیم جو بھی یہاں موجود ہوتی ہے وہ اکثر ہماری حوصلہ افزائی کے لئے ویڈیو کال کرتی اور وہ ہمیں قرنطین میں اپنے تجربے کے بارے میں بتاتی اور ہم اپنے آپ کو کس طرح کنٹرول رکھ سکتے ہیں۔

Published: undefined

ممتاز خان نے کہا کہ ہم ہاکی انڈیا اور ایس اے آئی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے قومی کیمپ کو دوبارہ سے شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر کور ممکنہ گروپ اپنی پرانی فارم حاصل کرنے اور ایشیا کپ کے لئے تیاری کر رہا ہے جو ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائنگ ایونٹ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم وبائی مرض شروع ہونے سے پہلے بہت اچھی فارم میں تھے۔ ہم نے اچھی ٹیموں کے خلاف اہم میچ جیتے تھے۔ اب ہمیں اسی تال میں واپسی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined