ومبلڈن چمپئن جینک سینر۔ تصویر ’انسٹاگرام‘
اٹلی کے جینک سینر نے ومبلڈن کے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مرتبہ کے فاتح کارلوس الکاریز کو 6-4، 4-6، 4-6، 4-6 سے ہرا کر اپنے کیریئر کا پہلا ومبلڈن خطاب جیت لیا ہے۔ یہ سینر کا چوتھا گرینڈ سلیم خطاب ہے۔ اس جیت کے ساتھ سینر نے نہ صرف پانچ ہفتے پہلے فرنچ اوپن فائنل میں الکاریز سے ملی شکست کا بدلہ لے لیا ہے بلکہ اسپینش کھلاڑی کی گرینڈ سلیم فائنلز میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ بھی توڑ دیا۔
Published: undefined
اتوار کو کھلیے گئے ومبلڈن کے فائنل میں عالمی نمبر-1 سینر کو میچ کے پہلے سیٹ میں ہار ملی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے آگے کے سارے سیٹ جیت کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ الکاریز نے پہلا سیٹ جیت کر سبقت حاصل کر لی لیکن اس کے بعد سینر نے مسلسل تینوں سیٹوں میں ایک جیسی اسکور لائن (6-4، 6-4، 6-4) سے جیت حاصل کی۔
Published: undefined
23 سالہ جینک سینر نے فائنل جیتنے کے بعد کہا، ’’یہ لمحہ میرے لیے بے حد خاص ہے۔ ومبلڈن جیتنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، اور آج وہ خواب حقیقت بن گیا۔‘‘
Published: undefined
ومبلڈن میں یہ شکست کارلوس الکاریز کی 20 میچوں کی مسلسل جیت کا خاتمہ بھی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے 2023 اور 2024 میں سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔ سینٹر کورٹ پر وہ 24 میچوں سے مسلسل ناقابل شکست تھے۔
Published: undefined
ومبلڈن 2025 کا خطاب جیتنے کے بعد جینک سینر کو 3 ملین پاؤنڈ کی انعامی رقم (ہندوستانی روپے میں 34 کروڑ روپے سے زیادہ) حاصل ہوئی۔ وہیں نائب فاتح کے طور پر الکاریز کو 1 ملین 520 ہزار پاؤنڈ (ہندوستانی روپے میں تقریباً 17 کروڑ) ملے۔ سیمی فائنلسٹ کے طور پر جوکووچ اور فرٹز کو 775 ہزار پاؤنڈ یعنی 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined