ڈی کے شیوکمار اور وراٹ کوہلی (ویڈیو گریب)
بنگلورو میں چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی فاتح ٹیم کا انتظار کر رہے ہیں۔ رائل چیلنجرس بنگلورو کی جیت کا جشن ان کے شہر بنگلورو میں پورے دھوم دھام سے منایا جائے گا۔ 3 جون کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پنجاب کنگس کو فائنل میں شکست دینے کے بعد آر سی بی نے 18 سال بعد خطاب اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کا ریاستی نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ انہوں نے خاص طور سے مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی کو گلے لگا کر جیت کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی آر سی بی کا جھنڈا بھی لہرایا۔
Published: undefined
بنگلورو کے لوگ اپنی ٹیم کے ساتھ پہلی آئی پی ایل ٹرافی جیتنے کا جشن منانا چاہتے ہیں۔ ہر کوئی وراٹ کوہلی کے ساتھ فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آر سی بی کے مداحوں کی جم غفیر چناسوامی اسٹیڈیم پہنچ رہی ہے، جہاں جیت کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم کے باہر لوگ آر سی بی کا نعرہ لگا رہے ہیں۔
Published: undefined
واضح ہو کہ 4 جون کو دوپہر 3:30 بجے سے ’آر سی بی وکٹری پریڈ‘ بھی نکلنی تھی، لیکن بنگلورو پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری کی وجہ سے اسے منسوخ کر دیا ہے۔ پہلے سے طے پروگرام کے مطابق بنگلورو کی ٹیم کو اوپین بس کے ذریعہ روڈ شو کرتے ہوئے ودھان سودھا سے چناسوامی اسٹیڈیم پہنچنا تھا، لیکن اب کھلاڑی سیدھے اسٹیڈیم پہنچیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined