کھیل

ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان، اس ٹورنامنٹ میں آخری بار کھیلتی آئیں گی نظر

اس وقت ثانیہ مرزا کی عالمی رینکنگ 24 ہے۔ ثانیہ مرزا تقریبا ایک دہائی سے دبئی میں ہی مقیم ہیں، امارات سے ہی اپنے اس کھیل کو الوداع کریں گی، جہاں انہوں نے کئی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

ثانیہ مرزا / تصویر ٹوئٹر / @MirzaSania
ثانیہ مرزا / تصویر ٹوئٹر / @MirzaSania 

حیدرآباد: ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے پیشہ ورانہ ٹینس کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وہ آئندہ ماہ دبئی ٹینس چیمپئن شپ میں کھیلیں گی اور یہ چیمپئن شپ ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ خیال رہے کہ دبئی ٹینس چیمپئن شپ 19 فروری سے شروع ہوگا۔ ثانیہ مرزا اس ٹورنامنٹ میں آخری بار کھیلتی نظر آئیں گی۔ 36 سالہ ثانیہ ڈبلز میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی رہ چکی ہیں۔

Published: undefined

ثانیہ مرزا نے اپنے کیرئر کے دوران ڈبلز کے 6 گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ماہ دبئی میں ہونے والا ڈبلیو ٹی اے 1000 ایونٹ ان کا آخری میچ ہوگا۔

Published: undefined

ثانیہ مرزا نے پہلے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ سال ڈبلیو ٹی اے فائنل کے بعد ہی ریٹائر ہونے کا ارادہ کیا تھا لیکن دائیں کہنی کی چوٹ کی وجہ سے یو ایس اوپن اور باقی ٹورنامنٹ سے نام واپس لینا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی شرائط پر زندگی گزارنے والی شخص ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ چوٹ کی وجہ سے باہر نہیں ہونا چاہتی تھیں اور دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے بعد ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھیتی ہیں۔

Published: undefined

اس وقت ثانیہ مرزا کی عالمی رینکنگ 24 ہے۔ ثانیہ مرزا تقریبا ایک دہائی سے دبئی میں ہی مقیم ہیں، امارات سے ہی اپنے اس کھیل کو الوداع کریں گی، جہاں انہوں نے کئی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ چار سالہ اذہان ملک کی ماں ثانیہ مرزا نے حال ہی میں دبئی میں ٹینس اکیڈیمی کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ٹینس کو پھیلانے اور لوگوں کے گھروں تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined