ایگا سویاتیک۔ تصویر ’انسٹاگرام‘
پولینڈ کی ایگا سویاتیک نے وِمبلڈن 2025 کا خاتون کا سنگلز خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب 24 سالہ سویاتیک نے ومبلڈن کا خطاب جیتا ہے جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں اب تک کُل 6 گرینڈ سلیم خطاب جیتے ہیں۔ سویاتیک نے فائنل میں امریکہ کی امانڈا اینی سیمووا کو مسلسل سیٹوں میں 6-0، 6-0 سے ہرا کر تاریخ رقم کر دی۔ امانڈا کا مظاہرہ بے حد مایوس کن رہا کیونکہ وہ فائنل مقابلے میں سویاتیک کو تھوڑی بھی ٹکر نہیں دے سکیں اور ایک بھی سیٹ اپنے نام نہیں کر پائیں۔ فائنل میچ صرف 57 منٹ میں ہی ختم ہو گیا۔
Published: undefined
ٹینس کی تاریخ میں ایگا سویاتیک ومبلڈن کا خطاب جیتنے والی پولینڈ کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ دراصل خاتون پروفیشنل ٹینس کی شروعات 1926 میں ہوئی تھی، اس کے 99 سال بعد یعنی 2025 میں پولینڈ کی کسی خاتون کھلاڑی نے ومبلڈن کا خطاب جیتا ہے۔
Published: undefined
سویاتیک کو رافیل نڈال کی طرح کلے کورٹ پر بہرین مظاہرہ کے لیے جانا جاتا ہے اور اب تک وہ 4 مرتبہ فرنچ اوپن کا خطاب جیت چکی ہیں۔ لیکن اس مرتبہ انہوں نے ومبلڈن کے گراس کورٹ پر بھی فتح کا پرچم لہرا کر پوری دنیا کے سامنے اپنا لوہا منوا لیا ہے۔
Published: undefined
سویاتیک نے فائنل میچ میں شروعات سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور محض 26 منٹ میں پہلا سیٹ 6-0 سے اپنے نام کر لیا۔ پھر دوسرے سیٹ میں بھی انہوں نے زوردار کھیل جاری رکھتے ہوئے6-0 سے جیت حاصل کرلی۔ ان کے سامنے 23 سالہ امریکی کھلاڑی کہیں بھی ٹک نہیں پائیں۔ جیسے ہی پولینڈ کی اس کھلاڑی نے آخری پوائنٹ جیتا، تبھی وہ خوشی اور جذبات کا اظہار کرتی ہوئیں کورٹ پر بیٹھ گئیں۔ وہاں موجود سبھی ٹینس شائقین نے اس شاندار کاردگی کے لیے تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔
Published: undefined
دلچسپ بات یہ ہے کہ سویاتیک نے اب تک 6 گرینڈ سلیم فائنل کھیلے ہیں اور سبھی میں انہیں کامیابی ملی ہے۔ گرینڈ سلیم فائنل مقابلوں میں ان کا 100 فیصد جیت کا ریکارڈ برقرار ہے۔ اس سے پہلے سویاتیک کبھی ومبلڈن کے خاتون سنگلز مقابلوں کے کواٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ پائی تھیں، لیکن اس مرتبہ خطاب پر قبضہ کرکے انہوں نے اس کمی کو دور کر دیا۔
Published: undefined
ومبلڈن کا خطاب جیتنے والی ایگا سویاتیک کو تقریباً 34 کروڑ 74 لاکھ 63 ہزار روپے انعام کے طور پر ملے، جو آئی پی ایل 2025 کی فتح ٹیم سے 14 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ وہیں فائنل میں پہنچنے والی امانڈا اینی سیمووا کو 17 کروڑ 41 لاکھ 5 ہزار روپے ملے۔ اس مرتبہ ومبلڈن کی انعامی رقم 7 فیصد بڑھائی گئی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کی کُل انعامی رقم 6 ارب 19 کروڑ 64 لاکھ 23 ہزار 500 روپے ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined