کھیل

’میں ابھی ٹھیک نہیں ہوں‘، چوٹ کے باعث ایشین گیمز 2026 سے باہر ہونے پر نیرج چوپڑا نے ’لنکڈ اِن‘ پر لکھا جذباتی پوسٹ

نیرج چوپڑا نے ’لنکڈ اِن‘ پر لکھا کہ ’میں اس بار ایشین گیمز 2026 میں حصہ نہیں لے پاؤں گا لیکن میں آپ سب کی حمایت کروں گا۔ میرے پاس بہت پیاری یادیں ہیں۔ امید ہے کہ آپ بھی ایسی ہی انمول یادیں بنائیں گے۔‘

<div class="paragraphs"><p>نیرج چوپڑا، تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

نیرج چوپڑا، تصویر/آئی اے این ایس

 

ہندوستان کے اسٹار جویلن تھروور نیرج چوپڑا ایشین گیمز 2026 میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ دراصل وہ ٹریننگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے، کافی غور و خوض کے بعد انہوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب جبکہ مقابلوں کا آغاز ہو گیا تو تو نیرج چوپڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’لنکڈ اِن‘ پر لکھا کہ یہ وقت ان کے لیے کتنا مشکل ہے۔ واضح رہے کہ انہوں نے 2018 (جکارتہ) اور 2023 (ہانگزو) ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتے تھے، اس بار بھی وہ مضبوط دعویدار تھے لیکن چوٹ نے ان کی راہ میں رکاوٹ ڈال دی۔

نیرج چوپڑا ’لنکڈ اِن‘ پر لکھتے ہیں کہ ’’2018 ایشین گیمز (جکارتہ) میں 20 سال کی عمر میں ہندوستان کا پرچم لے کر چلنے والا کھلاڑی بن گیا تھا۔ جب میں پوڈیم کے سب سے اونچے مقام پر کھڑا ہوا، جو 1982 کے بعد سے جویلن تھرو میں ہندوستان کا پہلا گولڈ میڈل تھا تو مجھے احساس ہوا کہ پرچم اٹھانا اور ایک ارب لوگوں کی امیدوں کا بوجھ اٹھانا کیسا لگتا ہے۔ 5 سال بعد اس خطاب کا دفاع کرنے کے لیے واپس جانا میرے لیے بڑی اہمیت کا حامل تھا۔‘‘

نیرج چوپڑا مزید لکھتے ہیں کہ ’’ایشین گیمز نے مچھ سب سے بہترین لمحات دیے ہیں۔ اس بار ہندوستان کی نمائندگی نہ کر پانا مشکل ہے۔ میں ٹخنے کی کے لگامنٹ کی چوٹ سے دوچار ہوں۔ کافی سوچنے کے بعد مجھے تسلیم کرنا پڑا کہ میں مقابلے میں حصہ نہیں لے پاؤں گا۔ ملک کی امیدوں کو لے کر مقابلے میں جانا اعزاز کی بات ہے لیکن اس موقع کو گنوانا افسوسناک ہے۔ آپ کا اس پر کنٹرول نہیں ہوتا جو آپ کے ساتھ ہوتا ہے۔ آپ اب اس پر کیسے ردعمل کا اظہار کرنا ہے؟ اسے کنٹرول کر سکتے ہو۔ اس ردعمل کا ایک بڑا حصہ میرے آس پاس کے لوگ ہیں۔‘‘

’لنکڈ اِن‘ پر نیرج چوپڑا نے یہ بھی لکھا کہ ’’پریکٹس، سفر اور ٹورنامنٹ میں گھر سے دور بہت وقت گزارتا ہوں۔ ان سالوں میں میں نے محسوس کیا ہے کہ ایسے لوگوں کا آس پاس ہونا ضروری ہے جو آپ کو مثبت اور زمین سے جڑا ہوا رکھیں۔ مشکل وقت میں ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہوتی ہے جو آپ کو مشورے دیں یا چوٹ کیسے لگی؟ کب تک باہر رہوگے؟ یہ پوچھے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’کبھی کبھی آپ کو ایسے دوست کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ سے کچھ اور بات کرے۔ میرے کچھ دوست ہیں جو جانتے ہیں کہ میں ابھی ٹھیک نہیں ہوں لیکن وہ فون پر میری چوٹ کے بارے میں نہیں پوچھتے۔ ہم بس دوسری باتیں کرتے ہیں اور ہنستے ہیں۔ اس سے مجھے یاد آتا ہے کہ زندگی میں اگلے مقابلے سے بھی بڑھ کر بہت کچھ ہے۔ اس سے جو مجھے مدد ملتی ہے، شاید انہیں اس بات کا اندازہ بھی نہیں ہوگا۔‘‘ نیرج چوپڑا نے پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ’’میں اس بار ایشین گیمز 2026 میں حصہ نہیں لے پاؤں گا لیکن میں آپ سب کی حمایت کروں گا۔ میرے پاس بہت پیاری یادیں ہیں۔ امید ہے کہ آپ بھی ایسی ہی انمول یادیں بنائیں گے۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔