سماج

عالمی رہنما عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو

سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سميت کئی عالمی رہنماؤں نے وزیر اعظم پاکستان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ عمران خان ميں ہفتے کو کورونا وائرس کی تشخيص ہوئی تھی۔

عالمی رہنما وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو
عالمی رہنما وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو 


پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا گزشتہ ہفتے کے دن کورونا وائرس کا ٹيسٹ مثبت آيا تھا۔ وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر عام ہوتے ہی انہیں متعدد عالمی رہنماؤں کی جانب سے جلد صحت یابی کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے۔ ایشیا کے کئی ملکوں سمیت مشرق وسطیٰ، امریکا اور یورپ کے کئی رہنماؤں اور سفارت کاروں نے اپنے پیغامات میں وزیراعظم عمران خان کی تندرستی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Published: undefined

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ہی اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے وزیر اعظم عمران خان کے لیے کووڈ انيس سے جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Published: undefined

سعودی پریس ایجنسی نے پیر کے روز بتایا کہ سعودی شاہ اور ولی عہد نے وزیر اعظم کو ٹیلی گرام کے ذریعے صحت یابی کے پیغامات بھیجے۔ چینی سفیر لونگ رونگ نے اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کے لیے کووڈ انيس سے صحت یابی کی تمنا کا اظہار کیا۔

Published: undefined

اسی طرح ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے لکھا کہ، ’’اللہ آپ کو اور خاتون اول کو جلد صحت یابی عطا کرے۔‘‘ پاکستان کے قريبی اتحادی ملک ترکی کے مندوب مصطفیٰ یار دہکول نے بھی جلد صحت یابی کے ليے دعا کی۔

Published: undefined

جرمنی کے سفیر برنارڈ شلاگیک نے کہا کہ ان کے ’خیالات اور دعائیں پاکستانی وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔‘ افغان قومی مفاہمت کی اعلی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے بھی ٹویٹ کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined