سماج

سعودی عرب: ’ایمیزون کے گوداموں میں کارکنوں کی خوفناک صورتحال‘

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کو ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں ایمیزون کے گوداموں میں کام کرنے والے تارکین وطن ’’ناگفتہ بہ‘‘ اور خوفناک حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

سعودی عرب: ’ایمیزون کے گوداموں میں کارکنوں کی خوفناک صورتحال‘
سعودی عرب: ’ایمیزون کے گوداموں میں کارکنوں کی خوفناک صورتحال‘ 

سعودی عرب میں ایمیزون کے گوداموں میں کام کرنے والے تارکین وطن کارکنوں کو ہر وقت ملازمت کے دوران حفاظتی خطرات اور انتہائی مشکل سے کمائی ہوئی اجرت کی چوری تک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انسانی حقوق کے لیے سرگرم گروپ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ لیبر سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے اُن ملازمین کو سخت جرمانے عائد کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے جو اپنے آجر کے ساتھ طے شدہ معاہدے کی مدت کم کرنا چاہتے ہیں۔ اس طرح یہ کارکن مؤثر طریقے سے خلیجی ریاست میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ایمنسٹی کے اقتصادی اور سماجی انصاف کے شعبے کے سربراہ اسٹیو کوک برن نے کہا ہے کہ ’’کارکنوں کا خیال تھا کہ وہ ایمیزون کے ساتھ ایک سنہری موقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، تاہم اس کے بجائے انہیں بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے بہت سے لوگ صدمے سے دوچار ہوئے ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ''جن لوگوں کا ہم نے انٹرویو کیا ان میں سے بہت سے لوگوں کو جس شدت کی بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اسے مزدوروں کے استحصال کے مقاصد کے لیے انسانی اسمگلنگ کے مترادف سمجھا جا سکتا ہے۔‘‘

Published: undefined

ایمنسٹی نے کہا کہ اس رپورٹ میں نیپال سے تعلق رکھنے والے 22 مردوں کی روداد سے اخذ کیے گئے حقائق شامل ہیں، جنہوں نے 2021ء تک سعودی دارالحکومت ریاض یا بحیرہ احمر کے ساحلی شہر جدہ میں گوداموں میں کام کیا۔

Published: undefined

کوک برن کے مطابق ایمنسٹی کو شبہ ہے کہ ''اسی طرح کے خوفناک اور ناروا سلوک کا شکار سینکڑوں مزید کارکن بھی ہو رہے ہیں۔‘‘ ایمنسٹی نے بھرتی کرنے والے ایجنٹس اور دو سعودی لیبر سپلائی کمپنیوں پر تارکین وطن مزدوروں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا ہے، جو سمجھتے تھے کہ وہ ایمیزون کے ذریعے براہ راست ملازمت کریں گے اور ان کارکنوں نے اس بھرتی کی فیس ادا کرنے کے لیے بھاری قرضے بھی لیے۔

Published: undefined

تاہم ایمنسٹی نے کہا کہ سعودی عرب پہنچنے پر انہیں ''انتہائی گندی اور بھیڑ سے بھری رہائش کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض اوقات انہیں کھٹمل جیسے کیڑوں تک کا بھی تجربہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی مسلسل نگرانی اور ناکافی آرام کی وجہ سے کام کے خوفناک حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے نتیجے میں بعض اوقات وہ زخمی یا بیمار ہو جاتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق غیر ملکی کارکنوں کے لیے سعودی مملکت کے''نظام کفالہ‘‘ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اگر مزدور گودام کی ملازمتیں چھوڑنا چاہیں تو انہیں شدید جدوجہد کرنا پڑتی ہے اور ’’مفرور‘‘ ہونے کے الزام میں انہیں ممکنہ گرفتاری کا خطرہ رہتا ہے۔ ایمنسٹی نے مزید کہا کہ کچھ کارکن تو حالات سے تنگ آکر’’خودکشی تک کا سوچنے لگتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

دیو کے نام سے جانے جانے والے ایک کارکن نے حقوق انسانی گروپ کو بیان دیتے ہوئے کہا ’’میں نے دیوار سے کودنے کی کوشش کی، میں نے خود کو مارنے کی کوشش کی۔ میں نے اپنی ماں کو بتایا اور اس نے کہا کہ ایسا نہیں کرو، ہمیں قرض ملے گا۔ اسے قرض لیے آٹھ ماہ ہوچکے ہیں اور اُس پر اب سود بڑھ رہا ہے۔‘‘ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایمیزون کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ کارکنوں کو معاوضہ دے اور اپنی سپلائی چین کے ساتھ کام کرنے کے حالات کی تحقیقات کرائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ