سماج

’دہشت گرد کے دل میں نہ اطمینان ہے اور نہ محبت ہے، اس پر ترس آتا ہے‘

نیوزی لینڈ میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی نژاد  شہری نعیم رشید کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہیں حملہ کرنے والے دہشت گرد پر ترس آتا ہے کیوں کہ اس کے دل میں نہ اطمینان ہے اور نہ ہی محبت۔

پاکستانی نژاد  شہری نعیم رشید کی اہلیہ عنبرین نعیم
پاکستانی نژاد  شہری نعیم رشید کی اہلیہ عنبرین نعیم 

نعیم رشید کی اہلیہ عنبرین نعیم نے ایک بین الاقوامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے شوہر اور اپنے بیٹے طٰحہ نعیم پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جان کی قربانی دیتے ہوئے کئی لوگوں کی زندگیوں کو بچا لیا۔ انہوں نے اپنےانٹرویو میں کہا، ’’میرے شوہر بہت اچھے انسان تھے۔ ہماری شادی 1996ء میں ہوئی تھی۔ ہمارے بیٹے کی پیدائش زندگی کا سب سے زیادہ خوشی والا دن تھا۔ میرے شوہر بہادر اور پیار کرنے والے تھے۔ صرف پیار ہی آپ کو دوسرے لوگوں کی زندگی بچانے کا کام کرا سکتا ہے۔‘‘

Published: undefined

نیوزی لینڈ کی مسجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ نعیم رشید نے حملہ آوار کو روکنے کی کوشش کی اور اس کوشش کے دوران حملہ آور نے انہیں فائرنگ سے ہلاک کر دیا۔ نعیم رشید کی اہلیہ نے ان کے شوہر اور بیٹے کو ہلاک کرنے والے دہشت گرد کے بارے میں کہا، ’’اس کے دل میں نفرت ہے۔ وہ شخص وہ امن اور تسلی محسوس نہیں کر سکتا جو ہم محسوس کرسکتے ہیں۔ مجھے اس پر ترس آتا ہے۔‘‘ عنبرین نعیم نے مزید کہا کہ ’اسلام پر امن مذہب ہے‘ اور وہ اس واقعے سے ’مزید مضبوط‘ ہو گئی ہیں اور وہ واپس مسجد جائیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined