سماج

بالاکوٹ کے درخت، چائے کا کپ اور نئی دہلی کے فسادات

بالاکوٹ میں بھارتی فضائی حملے اور اس کے بعد پاکستانی جوابی کارروائی کا ایک برس مکمل ہونے پر پاکستانی اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے درمیان لفظی نوک جھونک جاری ہے۔

بالاکوٹ کے درخت، چائے کا کپ اور نئی دہلی کے فسادات
بالاکوٹ کے درخت، چائے کا کپ اور نئی دہلی کے فسادات 

گزشتہ برس آج کے روز پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی عروج پر پہنچ چکی تھی اور دونوں ممالک کے مابین جنگ چھڑنے کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا تھا۔

Published: undefined

کشمیر میں پلوامہ کے مقام پر نیم فوجی دستوں پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بالاکوٹ میں حملہ کیا تھا۔میر میں پلوامہ کے مقام پر نیم فوجی دستوں پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بالاکوٹ میں حملہ کیا تھا۔

Published: undefined

بھارت کا موقف تھا کہ یہ حملہ پلوامہ میں دہشت گردی کی ذمہ دار تنظیم جیش محمد کے ایک کیمپ پر کیا گیا۔ تاہم جس جگہ بمباری کی گئی، وہاں کوئی آبادی نہیں تھی۔

Published: undefined

پاکستان نے بھارتی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔ اس سے اگلے دن ستائیس فروری کے روز ہی پاکستانی فضائیہ نے ایک کارروائی کرتے ہوئے دو بھارتی طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ بھارت نے دوسرے طیارے کی تباہی کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ دوسرا طیارہ پاکستانی ایف سولہ تھا۔

Published: undefined

بہرحال ڈاگ فائٹ کے دوران بھارت کا تباہ ہونے والا ایک طیارہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی حدود میں گرا تھا۔ اس طیارے کے پائلٹ ابھی نندن تھے، جنہیں گرفتار کیے جانے کے بعد واپس بھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پر ردِ عمل

Published: undefined

آج کے دن کی مناسبت سے پاکستانی اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے مابین نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں ممالک میں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈز بھی اسی مناسبت سے تھے۔

Published: undefined

ٹرینڈ کرنے والے ہیش ٹیگز میں #27febsurpriseday #StrikeThatNeverWas #PakistanRetaliationDay اور #balakotairstrike شامل ہیں۔

Published: undefined

دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین اپنے اپنے ملک کی بیان کردہ کہانی پر یقین کرتے ہوئے ٹوئیٹس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Published: undefined

’بالاکوٹ ایئر سٹرائیک‘

Published: undefined

ریلوے کے بھارتی وزیر پیوش گویال نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا، ''وزیر اعظم نریندر مودی جی کی فیصلہ کن قیادت اور فضائی جنگجوؤں کی ہمت کو سیلوٹ۔ نئے انڈیا میں ہم نے مادر وطن کو دہشت گردی سے بچانے کے مضبوط عزم کا واضح انداز میں اظہار کیا۔‘‘

Published: undefined

ایک اوربھارتی صارف ڈاکٹر مونیکا نے لکھا، ''گزشتہ برس آج کے دن جب پاکستانی فضائیہ جاگ رہی تھی، ہمارے انڈین ایئر فورس کے بہادر بالاکوٹ میں داخل ہوئے، انہوں نے جو کیا دنیا اس سے واقف ہے۔‘‘

Published: undefined

’حملہ جو ہوا ہی نہیں‘ اور 'چائے کی قیمت‘

Published: undefined

بھارتی صارفین کے مقابلے میں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بالاکوٹ میں بمباری کے مقام پر گرنے والے درختوں اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تبصرے کرتے دکھائی دیے۔

Published: undefined

مسرور بداوی نامی صارف نے لکھا، ''ہم پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے۔‘‘

Published: undefined

جب کہ شعیب ثاقب نامی ایک صارف نے لکھا، ''پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارت کے تباہ طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کا مجسمہ پی اے ایف میوزیم کراچی میں نصب کردیا گیا جبکہ ابھی نندن کے نام سے گیلری قائم کی گئی، جس کا افتتاح ایئر چیف نے 6 نومبر کو کیا تھا۔

Published: undefined

شاہدہ بخاری نامی ایک پاکستانی سوشل میڈیا صارفہ نے لکھا،''آج چھبیس فروری کو بالاکوٹ میں شہید کیے گئے چار درختوں اور دو کووں کی برسی ہے۔ ایک کپ چائے کی قیمت دو مِگ 21 لڑاکا طیارے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined