سماج

’قلم بندوق سے نہیں ڈرتا‘

شمالی نائجیریا دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کی مسلح کارروائیوں کا گڑھ ہے۔ تاہم دہشت گردی سے بدترین متاثرہ شہر میڈیگوری کی جامعہ خوف کے ماحول کو مسترد کرتے ہوئے، بدستور کھلی ہے۔

’قلم بندوق سے نہیں ڈرتا‘
’قلم بندوق سے نہیں ڈرتا‘ 

شدت پسند تنظیم بوکوحرام کی بنیاد ہی تعلیمی سرگرمیاں روکنے پر ہے۔ بوکو حرام کا مطلب ہے تعلیم حرام۔ یہاں گو کے تعلیم سے مراد مغربی تعلیم ہے مگر یہ دہشت گرد تنظیم اپنی سب سے زیادہ کارروائیاں تعلیمی اداروں کے خلاف ہی کرتی رہی ہے۔

Published: undefined

یونی میڈ UNIMAID کے نام سے جانی جانے والی میڈیگوری شہر کی جامعہ اس شہر کا اعلیٰ ترین تعلیمی ادارہ ہے۔ ریاستی گورنر باباگانا عمارا زولوم، فوجی سربراہ توکُر یوسف براتی اور سینیٹ کے سربراہ احمد لاوان سمیت متعدد اعلیٰ حکومتی عہدیدار اسی جامعہ سے فارغ التحصیل ہیں۔

Published: undefined

اس جامعہ نے ستر کی دہائی میں اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا اور اب تک ہزاروں طلبہ اس جامعہ سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ پچھلی قریب دو دہائیوں میں بوکوحرام نے میڈیگوری شہر کو شدید متاثر کیا ہے اور اس دہشت گرد تنظیم کی سرگرمیوں کا کچھ اثر اس جامعہ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے، تاہم یہ جامعہ اپنے اصل راستے سے کبھی نہیں ہٹی۔

Published: undefined

بوکوحرام جھیل چاڈ کے اردگرد کے علاقوں میں اسلامی 'خلافت‘ کا قیام چاہتی تھی۔ سن 2009 میں بوکوحرام کے بانی محمد یوسف کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا تھا۔ تاہم اس گروہ کا نظریہ اور تشدد نائجیریا کے ساتھ ساتھ ہم سایہ ممالک تک میں پھیلتا چلا گیا۔ اس گروہ نے متعدد تعلیمی اداروں کی عمارتوں، استادوں، طلبہ اور دیگر عملے کو نشانہ بنایا، جب کہ اس گروہ کے نظریات کے اعتبار سے تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیاں اور خواتین خصوصی ہدف رہی ہیں۔

Published: undefined

اس جامعہ کے باہر کھدی طویل خندق اس کی عمارت کو دہشت گردوں سے محفوظ بناتی ہے۔ مطالعہ موسیقیت کے جرمن محقق ڈاکٹر بیپومک ریوا کبھی میڈوگوری نہیں گئے تھے، کیوں کہ وہ اسے خطرناک جگہ سمجھتے تھے، تاہم سن 2016 میں جب انہیں پہلی بار اس جامعہ کے آس پاس کے حالات کو تفصیل سے بتایا گیا، تو وہ حیران ہو گئے اور تبھی انہیں نے اسے دستاویزی طور پر محفوظ کرنے کا سوچا۔

Published: undefined

شمالی جرمن علاقے ہاڈزہائم کی جامعہ سے وابستہ ریوا کی کتاب 'اکیڈمیہ انڈر اٹیک: اکاؤنٹس آف دی بوکوحرام انسرجنسی ایٹ دی یونیورسٹی آف میڈیگوری‘‘ اس حوالے سے مفصل معلومات فراہم کرتی ہے۔ ریوا کہتے ہیں، ''یہ پہلا موقع تھا، جب مجھے علم ہوا کہ لوگ بوکوحرام کی کارروائیوں کا گڑھ کہلانے والے علاقے میں رہ رہے ہیں۔ پروفیسرز، محققین، پی ایچ ڈی طالب علموں وغیرہ نے بوکوحرام بحران سے متعلق مجھے بتایا۔ یہ وہ کہانی تھی، جو میں نے پہلے کبھی نہیں سنی تھی۔‘‘

Published: undefined

ڈاکٹر ریوا نے یونیورسٹی آف میڈیگوری سے تعلق رکھنے والے 15 محققین کو انٹرویو کیا اور وہاں کے حالات کی تفصیلی اور عمومی آگاہی کے لیے تیرہ انٹرویوز شائع کیے۔ ان تمام افراد کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر مسلمان تھے، تاہم چند ایک مسیحی بھی تھے۔ کچھ ایسے محققین سے بھی بات چیت کی گئی، جو خاندانی اعتبار سے افریقی پس منظر کے حامل ہیں تاہم ان کا تعلق برطانیہ یا امریکا سے ہے اور جو اپنے اہل خانہ کے ہم راہ میڈیگوری شہر میں رہ رہے ہیں۔

Published: undefined

ڈاکٹر ریوا نے بتایا کہ ان میں سے بہت سے اسکالرز نے اس لیے تفصیل سے اپنی کہانی بیان کی، تاکہ بیرونی دنیا کو معلوم ہو کہ وہ کس طرح کام کر رہے ہیں اور وہاں کے حالات کیسے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined