سماج

یوکرین بحران: گوٹیرش، ایردوآن اور زیلنسکی کے مابین ملاقات

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریش، رجب طیب ایردوآن اور وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان ایسے وقت ملاقات ہوئی ہے جب روسی مقبوضہ زپوریزیا جوہری بجلی پلانٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔

یوکرین بحران: گوٹیرش، ایردوآن اور زیلنسکی کے مابین ملاقات
یوکرین بحران: گوٹیرش، ایردوآن اور زیلنسکی کے مابین ملاقات 

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹنیو گوٹیرش، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن اور یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے یوکرینی شہر لفیف میں سہ فریقی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یوکرین بحران کو ختم کرنے، قیدیوں کے تبادلے اور اناج معاہدے کے تحت یوکرینی گندم کی اولین برآمد، مزید دو بحری جہاز روانہ برآمد کرنے کے معاہدے سے پیدا مثبت صورت حال کو مزید بہتر بنانے پر بات چیت ہوئی۔

Published: undefined

یوکرین کے مغربی شہر لفیف میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے ملاقات کے بعد صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ انہوں نے انٹونیو گوٹیرش سے کہا کہ وہ روسی مقبوضہ زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔

Published: undefined

زیلنسکی نے ایک بیان میں کہا، "اقوام متحدہ کو اس اسٹریٹیجک شئے کی سلامتی کو یقینی بنانے، اس کو فوجی مقاصد کے استعمال سے روکنے اور روسی فوج سے مکمل آزادی دلانے کے لیے کام کرنا چاہئے۔"

Published: undefined

گوٹریش نے کہا کہ انہیں جوہری پلانٹ میں اور اس کے اطراف کی صورت حال کے حوالے سے "سخت تشویش" لاحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اس کارخانے کو کسی بھی فوجی کارروائی کے حصے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی زاپوریژیا کو خالصتاً شہری انفرااسٹرکچرکے طور پر دوبارہ قائم کرنے اور اس علاقے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک معاہدے کی فوری ضرورت ہے۔"

Published: undefined

گوٹیرش نے لفیف کے دورے کے دوران وہاں موجود ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ بھی سہ فریقی بات چیت کی۔

Published: undefined

جوہری بجلی پلانٹ کے حوالے سے تشویش

ترک صدر نے یوکرین کی کھل کرحمایت کا اظہار کیا اور خبردار کیا ہے کہ حملہ آور روسی افواج کے زیرقبضہ یوکرین کا زاپوریژیا جوہری بجلی گھر ”ایک اور چرنوبل" ایسی تباہی کے خطرے سے دوچار ہوا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہمیں انتہائی تشویش ہے۔ ہم ایک اور چرنوبل نہیں چاہتے۔"

Published: undefined

تینوں رہنماوں کی ملاقات ایسے وقت ہوئی جب ایک روز قبل ہی نیٹو کے سربراہ نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی کو زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کا "فوری" معائنہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ماسکو اور کییف اس جوہری پاور پلانٹ پر گولہ باری کرنے کا ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔ اس صورت حال کے سبب جوہری تباہی کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

Published: undefined

یوکرینی صدر کی ویب سائٹ کے مطابق زیلنسکی اور گوٹیرش اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے زاپوریژیا جوہری پلانٹ مشن کے حوالے سے رضامند ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

ماسکو نے تاہم اقوام متحدہ کی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان ایوان نیچائیف نے جمعرات کے روز کہا کہ روسی مقبوضہ پاور پلانٹ کے اطراف سے فوج کو ہٹانے کی اقوام متحدہ کی اپیل "ناقابل قبول" ہے۔

Published: undefined

اس بات کا خدشہ بڑھ گیا ہے کہ یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ زاپوریژیا کے روس کے قبضے میں چلے جانے کے بعد اگر وہاں جنگ ہوتی ہے تو کوئی ممکنہ بڑا جوہری حادثہ پیش آسکتا ہے۔

Published: undefined

ایردوآن ثالث کے کردار میں

تینوں رہنماوں کی ملاقات سے قبل زیلنسکی نے ایردوآن کے ساتھ باہمی بات چیت کی۔ روس کی فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے ایردوآن کا یوکرین کا یہ پہلا دورہ تھا۔ انقرہ کے ماسکو اور کییف دونوں کے ساتھ مضبوط رشتے ہیں۔ اس نے اس جنگ میں سفارتی کوششوں میں اب تک اہم کردار ادا کیا ہے۔

Published: undefined

ترک رہنما نے دو ہفتے قبل ہی روس کے سیاحتی مقام سوچی میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات کی ترک اور روسی صدور کی ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ تھی۔

Published: undefined

زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے بعد ایردوآن نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اس تنازع میں یوکرین کی حمایت میں پختہ عزم کے ساتھ کاربند ہے اور وہ جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا،"ہم بحران کا حل تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے اور اس ضمن میں ہم یوکرین کے دوستوں کے شانہ بشانہ ہیں۔"

Published: undefined

ترک رہنما نے بتایا کہ انہوں نے زیلنسکی کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور باہمی تعلقات کے مختلف پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے کہا کہ "ہم نے جنگی قیدیوں کے تبادلے اور اس سلسلے میں اپنے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا ہے اور ہم مسٹر پوٹن کے ساتھ اس بارے میں بات کرتے رہیں گے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined