سماج

ورلڈ فوڈ پروگرام: اُردن کے کیمپوں میں شامی پناہ گزینوں کے لیے نقد امداد میں کمی ناگزیر

اقوام متحدہ کےادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نےاعلان کیا ہے کہ وہ اُردن کے کیمپوں میں موجود تقریباﹰ ایک لاکھ بیس ہزارشامی پناہ گزینوں کے لیے نقد امداد میں کمی کردے گا۔

ورلڈ فوڈ پروگرام: اُردن کے کیمپوں میں موجود شامی پناہ گزینوں کے لیے نقد امداد میں کمی ناگزیر
ورلڈ فوڈ پروگرام: اُردن کے کیمپوں میں موجود شامی پناہ گزینوں کے لیے نقد امداد میں کمی ناگزیر 

ڈبلیو ایف پی نے اُردن کے کیمپوں میں موجود تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار شامی پناہ گزینوں کے لیے نقد امداد میں کمی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس اقدام کو'' ناگزیر‘‘ قرار دیا ہے، کیونکہ اس ادارے کے پاس فنڈز انتہائی کم ہیں۔

Published: undefined

اقوام متحدہ نے اُردن میں تقریباﹰ ساڑھے چھ لاکھ شامی باشندوں کا اندراج کیا ہے جو 2011 ء میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اپنا آبائی ملک چھوڑ گئے تھے لیکن عمان نے ان شامی باشندوں کی تعداد 1.3 ملین بتائی ہے۔ ڈبلیو ایف پی کے ایک بیان میں کہا گیا،''اُردن میں پناہ گزینوں کے لیے خوراک کی امداد میں مزید کمی ناگزیر ہو گئی ہے کیونکہ فنڈز انتہائی کم ہیں۔‘‘

Published: undefined

ورلڈ فوڈ پروگرام کا یہ بیان منگل کی رات دیر سے سامنے آیا، جس میں مزید کہا گیا،''ورلڈ فوں پروگرام زاتاری اور ازراق کیمپوں میں مقیم تمام ایک لاکھ انیس ہزار شامی پناہ گزینوں کے لیے ماہانہ نقد امداد میں ایک تہائی کمی لانے پر مجبور ہے۔‘‘

Published: undefined

اگلے مہینے یعنی اگست تک، دونوں کیمپوں میں موجودشامی پناہ گزینوں کی موجودہ 32 ڈالر فی کس ماہانہ نقد امداد کو کم کرکے 21 ڈالر کر دیا جائے گا۔ ڈبلیو ایف پی نے کہا،''دونوں کیمپوں میں رہنے والے شامی پناہ گزینوں کے پاس آمدنی کے ذرائع محدود ہیں۔ ان میں سے صرف 30 فیصد بالغ افراد کام کر رہے ہیں۔ خاص طور پر عارضی یا موسمی ملازمتوں سے محض تیس فیصد منسلک ہیں جبکہ کیمپ کے 57 فیصد رہائشیوں کا کہنا ہے کہ نقد امداد ان کی آمدنی کا واحد ذریعہ ہے۔‘‘

Published: undefined

اُردن میں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر کے نمائندے ڈومینک بارش نے بدھ کو خبردار کیا کہ اگر فنڈز کا حصول یقینی نہ بنایا گیا تو بقول ان کے ''مہاجرین اور میزبان برادریوں کے لیے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔‘‘ اُدھر UNHCR نے ایک بیان میں کہا، ''فنڈنگ میں ایک خلا پیدا ہونے کی وجہ سے، ہزاروں ناتواں یا کمزور پناہ گزینوں کو ترجیحی زمرے سے خارج کر دیا جائے گا اور وہ اس طرح وہ بتدریج ڈبلیو ایف پی کی نقد امداد حاصل کرنے والے غریب خاندانوں کو حاصل ترجیحی امداد کا سلسلہ ختم ہوجائے گا۔‘‘

Published: undefined

یو این ایچ سی آر کے نمائندے ڈومینک بارش کا بُدھ کو متنبہ کرتے ہوئے کہنا تھا، ''گزشتہ سالوں میں کی گئی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں شامی پناہ گزینوں کو (اُردن میں) لیبر مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیےگئے۔ اب صورت حال کے دوبارہ انسانی بحران کی طرف بڑھنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined