سماج

فرانس: کو ڈی زور میں یوکرینی ارب پتیوں کی مہاجر کالونی

یوکرین پر روس کے حملے سے پہلے روس نواز ارب پتی، اقتدار پر حاوی امرا طبقے کے افراد اور یوکرین کے اراکین پارلیمان فرار ہو کر فرانس کے سیاحتی مقام کو ڈی زور پہنچ چُکے تھے۔

فرانس: کو ڈے زور میں یوکرینی ارب پتیوں کی مہاجر کالونی
فرانس: کو ڈے زور میں یوکرینی ارب پتیوں کی مہاجر کالونی 

یوکرین پر روس کے حملے سے پہلے ہی یوکرینی پارلیمان کے اراکین، روس نواز کروڑ پتی شخصیات یوکرین سے فرار ہو کر فرانس میں از سر نو اپنا نیٹ ورک قائم کرنے لگے تھے۔

Published: undefined

کییف پر روسی راکٹ حملوں کی وجہ سے ٹیٹژانا سپیان کو بار بار انٹرویو ملتوی کرنا پڑا۔ تاہم یوکرین اسٹیٹ بیورو آف انویسٹی گیشن کی ترجمان بار بار اس بات پر زور دیتی ہیں کہ وہ مکمل طور پر وسیع معلومات فراہم کرنا چاہتی ہیں۔ یوکرین کے اس تفتیشی دفتر کا موازنہ امریکی ایف بی آئی یا جرمن فیڈرل کریمنل پولیس آفس سے کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

اور یہ تحقیقات یوکرین کے لیے کسی دھماکے سےکم نہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب یوکرین میں روسی حملے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے ساتھ ساتھ دس ملین لوگ لوگ ملک کے اندر اور باہر نقل مکانی کر نے پر مجبور ہیں، میڈیا کی یہ رپورٹیں غیر معمولی اہمیت کی حامل ہیں کہ چند یوکرینی ارب پتی افراد اپنے خاندانوں کے ساتھ ملک سے باہر ہیں۔ ان میں سے کچھ تو 24 فروری کو روسی حملے کے آغاز سے عین پہلے ملک سے فرار ہو کر فرانس پہنچ گئے تھے۔

Published: undefined

فرانس کی خوبصورت وادیاں اور یوکرینی ارب پتی

فرانس کے انتہائی پُر فضا اور مشہور سیاحتی علاقے کو ڈے زور سے کوئی 18 سوُ کلومیٹر کے فاصلے پر نگاہوں کو حیران کردینے والے مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔ یہاں یوکرینی نمبر پلیٹس والی لگژری لیموزین گاڑیوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ یہ منظر یوکرین پر روس کے حملے سے پیدا ہونے والے مصائب سے بھرپور حالات کی خبروں اور رپورٹوں میں نظر آنے والی ناگفتہ بہ صورتحال سے کسی طور مطابقت نہیں رکھتی بلکہ اُس کے بالکل اُلٹ ہے۔

Published: undefined

نقدی سے بھرے سوٹ کیس

یوکرین کے ایک بلاگر کی طرف سے نقدی سے بھرے کئی سوٹ کیسوں کی ایک تصویر وسیع پیمانے پر شیئر کی گئی ہے۔ ان میں 17 ملین امریکی ڈالر اور ایک ملین یورو سے زیادہ اضافی نقدی موجود ہے جو ہنگری کے کسٹم حکام کو یوکرین سے آنے والی لگژری لیموزین گاڑیوں میں ملی۔ یوکرین سے روانگی کے وقت انہیں یوکرینی کسٹم حکام کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پورپی سرحد پار کرتے وقت 10 ہزار یورو سے زائد نقد رقم لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

Published: undefined

تفتیش کارٹیٹژانا سپیان نے تصدیق کی کہ ان کا محکمہ کئ مہینوں سے اس بارے میں تفتیش کر رہا ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''جن لوگوں کو ریاستی تفتیشی ایجنسی نے چیک کیا، ان میں ریاستی و کاروباری نمائندے، سابق عدالتی ملازمین اور یہاں تک کہ پارلیمانی اراکین بھی شامل تھے۔ اس بات کی چھان بین کی جا رہی ہے کہ آیا ان افراد نے ''قانونی طور پر سرحد پار کی تھی اور کیا وہ منی لانڈرنگ میں ملوث تھے۔‘‘

Published: undefined

ستمبر کے وسط سے اب تک 80 سے زیادہ لوگوں کے خلاف تفتیش کی جا چکی ہے اور اب بھی چند درجن کی چھان بین باقی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب یوکرینی جنگ ایک اہم مرحلے پر ہے، تفتیش کار اپنے آپ کو ایک ایسے موضوع کے لیے وقف کر رہے ہیں جو یوکرین کے لیے بہت تکلیف دہ ہے۔ یہ ملک میں کرپشن کا موضوع ہے۔ یہ وہ بدعنوانی ہے جو اس ملک میں مختلف گروپوں، نیٹ ورکس کے اہم کرداروں اور دیگر عناصر میں سرایت کی ہوئی ہے اور کرپشن میں ملوث ان تمام افراد کے روس کے ساتھ گہرے رابطے ہیں۔

Published: undefined

بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری

یوکرین سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی امیر 'جنگی پناہ گزینوں‘ کے لیے بین الاقوامی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ لیکن تفتیش کارٹیٹژانا سپیان کو اس بارے میں کوئی امید نہیں کہ انہیں کبھی یوکرین کے حوالے کیا جائے گا۔ وہ کہتی ہیں،''ہم جانتے ہیں کہ اگر کسی شخص کے پاس بہت زیادہ پیسہ ہے تو وہ کسی کارروائی پر اثرانداز ہونے کے لیے اپنے پیسوں کا کچھ حصہ اس پر صرف کر دیتا ہے۔ نہ صرف یوکرین میں بلکہ بیرون ملک بھی۔‘‘

Published: undefined

فرانس کے متعدد لگژری سیاحتی مقامات پر بڑے بڑے ولاز میں یوکرینی جلا وطن سابق پارلیمانی اراکین رہتے ہیں۔ یوکرین میں بدعنوانی کے امور پر گہری نظر رکھنے والے ایک ماہر سالیشنکو کے مطابق فرانس میں رہنے والے جلاوطن یوکرینی سابق اراکین پارلیمان میں سے کچھ وطن سے دور بیٹھ کر بھی قانون سازی اور ملک کی سیاست میں بہت زیادہ اثر انداز ہونے کے حامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو