سماج

فرانس: بارہ سالہ بچی کی لاش سوٹ کیس سے برآمد

شمالی فرانس کے علاقے میں آباد للرز نامی ایک برادری سے تعلق رکھنے والی ایک کم سن بچی کی لاش ایک سوٹ کیس سے برآمد ہوئی تھی۔ اس بچی کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں اس کے آبائی علاقے میں دفنایا گیا۔

فرانس: بارہ سالہ بچی کی لاش سوٹ کیس سے برآمد
فرانس: بارہ سالہ بچی کی لاش سوٹ کیس سے برآمد 

فرانسیسی میڈیا کی خبروں کے مطابق فرانس کی للرز نامی برادری سے تعلق رکھنے والی ایک بارہ سالہ بچی لولا کی لاش قریب دس روز پہلے ایک سوٹ کیس میں ملی تھی۔ اس کے جسم، خاص طور سے گردن پر زخموں کے گہرے نشان تھے۔ یہ سوٹ کیس فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے شمالی علاقے میں ایک صحن سے ملا تھا۔ اس واقعے سے ملک بھر میں عوامی سطح سے لے کر سیاست دانوں میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ملک کی عدلیہ اس قتل کے کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس نابالغ بچی کے قتل کے شبے میں ایک خاتون پر عصمت دری اور تشدد کا الزام عائد کیا گیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔ اس خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر ایک شخص بھی تھا جس پر شبہ ہے کہ اُس نے بچی کی لاش غائب کرنے میں اُس کی مدد کی، اُسے بھی حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعد ازاں اُسے عدالتی نگرانی میں چھوڑ دیا گیا۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق لولا کے بہیمانہ قتل کیس کا اصل ملزم پکڑا گیا ہے۔ اس کا تعلق الجزائر سے بتایا جاتا ہے۔ الجزائر کے اس باشندے کے پاس اسٹوڈنٹس ویزہ تھا جس کی مدت ختم ہو چُکی تھی اور وہ غیر قانونی طور پر فرانس میں رہ رہا تھا۔

Published: undefined

یہ حقائق منظر عام پر آنے کے بعد دائیں بازو کے متعدد سیاستدانوں کی طرف سے حکومتی سیاستدانوں کو ملکی امیگریشن پالیسی کے ناقص ہونے کا ذمہ دار ٹھرایا جا رہا ہے۔ فرانس میں گزشتہ ویک اینڈ پر متعدد شہروں میں دائیں بازو کے گروپوں کے اراکین کی طرف سے حکومت کی تارکین وطن سے متعلق پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے مظاہرے کیے گئے۔

Published: undefined

فرانسیسی ٹیلی وژن چینل BFMTV کی رپورٹوں کے مطابق بارہ سالہ لولا کی سوٹ کیس میں بند لاش ملنے کے بعد اُس کے والدین نے خواہش ظاہر کی تھی کہ اُسے باوقار طریقے سے اُس کے آبائی علاقے للرز میں دفنایا جائے اور تدفین کے موقع پر کسی قسم کی سیاسی جذباتیت کا اظہار نہ کیا جائے۔ تاہم لولا کی آخری رسومات بے حد عقیدت و احترام اور طریقے سے ادا کی گئیں اور اس میں فرانسیسی وزیر داخلہ ژیرالڈ دارمینے بھی شریک تھے۔ لولا کی الوداعی تقریبات کو متعدد ٹیلی وژن چینل نے براہ راست نشر کیا۔ سینکڑوں سوگواروں نے 12 سالہ بچی لولا کو انتہائی احترام کے ساتھ الوداع کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined