سماج

چین میں ہزاروں شمالی کوریائی خواتین جسم فروشی پر مجبور

لندن سے تعلق رکھنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم ’فیوچر اینیشیٹو‘ کی تازہ رپورٹ کے مطابق،’’چین میں ہزاروں شمالی کوریائی خواتین اور لڑکیوں کو زبردستی ناجائز جسمانی تعلقات رکھنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔‘‘

ہزاروں شمالی کوریائی خواتین چین میں جسم فروشی پر مجبور
ہزاروں شمالی کوریائی خواتین چین میں جسم فروشی پر مجبور 

شمالی کوریائی خواتین کو چین میں جسم فروشی پر مجبور کرنے کے حوالے سے تیار کی گئی رپورٹ پیر کے روز برطانوی پارلیمان میں پیش کی گئی۔ اس رپورٹ میں حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے یہ بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریائی خواتین اور لڑکیاں، جن میں بارہ سال تک کی کم سن بچیاں بھی شامل ہوتی ہیں، کو جھانسہ دے کر شمالی کوریا سے چین لا کر جنسی غلام کے طور پر فروخت کر دیا جاتا ہے۔

Published: 22 May 2019, 4:13 AM IST

چین میں عصمت فروشی، سائبرسیکس اور زبردستی کی شادی کی وجوہات پر جب تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس ملک میں دراصل جسم فروشی کے کاروبار میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شمالی کوریائی لڑکیوں اور خواتین کا بھی استحصال کیا جا رہا ہے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث جرائم پیشہ گروہ چین میں کئی ملین ڈالرز کا جسم فروشی کا غیر قانونی کاروبار چلا رہے ہیں۔

Published: 22 May 2019, 4:13 AM IST

فیوچر انیشی ایٹو نے اپنی یہ رپورٹ چین میں رہنے والے متاثرین اور جنوبی کوریا میں جلا وطنی کی زندگی گزارنے والوں سے طویل ملاقاتوں کے بعد تیار کی ہے۔ لندن سے تعلق رکھنے والی اس این جی او نے کہنا ہے کہ چین میں جنسی تجارت کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانا چاہییں۔ ساتھ ہی یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ خواتین کے ساتھ نفرت انگیز رویے کے حوالے سے شمالی کوریائی حکومت سے بھی پوچھ گچھ کی جانا چاہیے۔

Published: 22 May 2019, 4:13 AM IST

شمالی کوریا کی پدرانہ سوچ رکھنے والی حکومت کی وجہ سے اس ملک کی خواتین ظلم وستم، غربت اور جبر کا شکار ہو کر چین میں جنسی کاروبار کا حصہ بننے سے پہلے انسانوں کے تاجروں، دلالوں اور جرائم پیشہ تنظیموں کے ہتھے چڑھ جاتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چین میں جسم فروشی کے دوران مردوں کی جانب سے ان کا اس وقت تک استحصال کیا جاتا ہے، جب تک ان کے جسم میں تباہ و برباد نہیں ہو جاتے۔

Published: 22 May 2019, 4:13 AM IST

چین میں جسم فروشی کے غیر قانونی کاروبار کی خبریں گزشتہ کچھ ماہ سے اخبارات کی شہہ سرخیاں بن چکی ہیں۔ اس حوالے سے پاکستانی پولیس بھی سخت اقدامات کر رہی ہے۔کیونکہ آئے دن چینی مردوں سے پاکستانی لڑکیوں کی شادیوں کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ شادی کے جھانسے میں آنے والی ان پاکستانی لڑکیوں کو چین میں جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث بیوپاریوں کے ہاتھوں فروخت کر دیا جاتا ہے۔

Published: 22 May 2019, 4:13 AM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 May 2019, 4:13 AM IST