سماج

خودکشی کرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ، حکام پریشان

گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس حاضر سروس امریکی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں تیس فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اعلی حکام فوجیوں میں خودکشی کے اس بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے پریشان ہیں۔

خودکشی کرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ، حکام پریشان
خودکشی کرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ، حکام پریشان 

ستائیس سالہ اسٹاف سارجنٹ جیسن لوو کے کسی ایک ساتھی کو بھی اندازہ نہیں ہوا کہ ان کے اندر کون سی کشمکش جاری ہے۔ وہ ٹاپ پرفارمر پیراٹروپر تھے۔ آرمی ایڈوانس لیڈر کورس میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اور اسی وجہ سے ان کی بیاسویں ایئربورن ڈویژن میں جلد ہی ترقی بھی متوقع تھی۔ فوج میں گریجویشن کے پانچ دن بعد سارجنٹ جیسن لوو نے کسی بھی کال یا ٹیکسٹ میسج کا جواب دینا چھوڑ دیا۔

Published: undefined

ان کے ساتھی اور اسٹاف سارجنٹ رائن گریو نارتھ کیرولینا میں ان کے فلیٹ میں گئے۔ دروازہ کھولا گیا تو پتا چلا کہ ستائیس سالہ سارجنٹ جیسن لوو خودکشی کر چکے ہیں۔ ابھی تک ان سوالات کے جوابات کسی کہ پاس نہیں ہیں کہ انہوں نے خودکشی کیوں کی۔ اسٹاف سارجنٹ رائن گریو کا نیوز ایجنسی اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ''اسے کسی معاشی مسئلے کا سامنا نہیں تھا اور نہ ہی ریلیشن شپ کا کوئی مسئلہ تھا۔‘‘

Published: undefined

خودکشیوں میں اضافہ کیوں؟

Published: undefined

رواں برس امریکی فوج کی صرف بیاسویں ایئربورن ڈویژن میں یہ دسویں خودکشی تھی۔ میجر جنرل کرسٹوفر ڈوناہیو کہنا ہے کہ وہ ان خودکشیوں کے محرکات جاننے سے قاصر ہیں۔ تاہم جولائی میں ڈویژن کے حکام نے کہا تھا کہ فوجیوں کی بیرونی ملک تعیناتی، تنہائی اور کورونا وائرس جیسے عناصر خودکشیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Published: undefined

امریکی فوج میں خودکشیوں کا رجحان ایک دیرینہ مسئلہ ہے۔ امریکی حکام کا نیوز ایجنسی اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس خودکشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے اور اگر حاضر سروس فوجیوں کی خودکشی کی بات کی جائے تو یہ تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں تیس فیصد زائد بنتی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس کی بڑی وجوہات میں فوجیوں کی جنگی علاقوں میں تعیناتی، قدرتی آفات سے مقابلہ اور امریکی شہروں میں بدامنی کے وہ واقعات ہیں، جہاں ان فوجیوں کو امن و امان کے لیے بلایا جاتا ہے۔

Published: undefined

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اب فوجیوں کی جنگ زدہ علاقوں میں تعیناتی کی مدت کم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا مزید خیال رکھنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔ اسی طرح ذہنی دباؤ کے شکار فوجیوں کا پتا لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جائے گی۔

Published: undefined

امریکی حکام نے رواں برس کی خودکشیوں کی مجموعی تعداد نہیں بتائی لیکن مارچ کے بعد سے صرف ایئر فورس میں تقریبا ایک سو اہلکاروں نے خودکشیاں کی ہیں۔ سن دو ہزار اٹھارہ میں تقریبا 541 فوجیوں نے اپنی جان خود لی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined