سماج

جرمنی: ایک تربیتی اسکول کے استاد کا سترہ سالہ قاتل گرفتار

استغاثہ کا کہنا تھا کہ لڑکے نے استاد پر چاقو سے حملہ کیا تھا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

جرمنی: ایک تربیتی اسکول کے استاد کا سترہ سالہ قاتل گرفتار
جرمنی: ایک تربیتی اسکول کے استاد کا سترہ سالہ قاتل گرفتار 

جرمنی کے مغربی شہر مؤنسٹر کے دفتر استغاثہ نے ایک ووکیشنل یا تربیتی اسکول میں ہونے والے قتل کے اس واقعے کی اطلاعات عام کرتے ہوئے کہا ہے کہ سترہ سالہ لڑکے نے استاد کو قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

Published: undefined

منگل گیارہ جنوری کو مغربی جرمن شہر مؤنسٹر کے حکام نے بتایا کہ اس شہر کے قصبے ایبن بئیورن میں ایک سترہ سالہ لڑکے کو اپنے استاد کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ ایک ووکیشنل یا تربیتی اسکول میں پیش آیا۔ اس اسکول میں کام کرنے والے ایک 55 سالہ استادکو قتل کرنے کے بعد قاتل لڑکے نے خود پولیس کو بلایا اور بغیر کسی مزاحمت کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

Published: undefined

قتل کے محرکات غیر واضح

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ منگل کو یہ واقعہ جس وقت پیش آیا اُس وقت تربیتی اسکول کے کلاس روم میں ٹیچر اکیلا تھا۔ نوجوان لڑکے نے مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کر کے ٹیچر کو ہلاک کر دیا۔ اس تمام مجرمانہ کارروائی میں جرم کے محرک،استادکے اکیلے ہونے کی وجہ اور مشتبہ حملہ آور کو ٹیچر کے تنہا ہونے کی خبر کیسی ہوئی؟ یہ تمام سوالات جواب طلب ہیں اور ان کے بارے میں اب تک کوئی معلومات موصول نہیں ہوئیں۔

Published: undefined

جائے واردات پر پولیس کی کئی ایک گاڑیاں، ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر اور ایک کلیسا کی ایمرجنسی سروس موجود تھی۔ ایک پولیس ترجمان کے مطابق مشتبہ قاتل کو جلد ہی جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Published: undefined

یاد رہے کہ ایک طالب علم کو اس وقت مغربی جرمن شہر ایسن میں اپنے اسکول میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے مقدمے کا سامنا ہے۔ اس پر عائد فرد جرم کے مطابق وہ اساتذہ اور شاگردوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined