سماج

عمران خان کو راحت، عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو متعدد مقدمات میں آٹھ جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بھی ایک کیس میں گرفتاری سے قبل ضمانت منظور ۔

عمران خان کو راحت، عبوری ضمانت میں توسیع
عمران خان کو راحت، عبوری ضمانت میں توسیع 

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو منگل کے روز اس وقت ایک بڑی راحت ملی جب اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مارچ میں عدالتی احاطے میں تشدد سے متعلق سات مقدمات میں آٹھ جون تک گرفتاری سے عبوری ضمانت دے دی۔

Published: undefined

تحریک انصاف پارٹی کے چیئرمین 70 سالہ عمران خان کے خلاف یہ مقدمات اسلام آباد میں مختلف تھانوں میں اس وقت درج کرائے گئے تھے جب عدالت میں پیشی کے دوران ان کے حامیوں اور پولیس کے درمیان 18مارچ کو پرتشدد تصادم ہوئے تھے۔

Published: undefined

یہ تصادم اس وقت پیش آئے جب عمران خانہ کو توشہ خانہ کیس میں سماعت کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ تصادم کے دوران 25 سے زائد سکیورٹی اہلکاربھی زخمی ہوگئے تھے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کو آٹھ جون تک عبوری ضمانت دے دی۔

Published: undefined

پی ٹی آئی کے کارکنو ں کے خلاف کارروائیاں

یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب اس ماہ کے اوائل میں عمران خان کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے ہزاروں حامیوں نے پرتشدد مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے سرکاری اثاثوں اور فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ ان واقعات کے بعد حکام نے عمران خان کے حامیوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ان کے ہزاروں کارکنوں کے علاوہ پارٹی کے اہم رہنماوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے تاہم بعد میں عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس دوران پولیس کے ساتھ تشدد میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ دو روز قبل عمران خان نے ایک غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے آج منگل کے روز عدالت میں پیشی کے دوران اپنی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے اور مجھے کسی بھی چیز پر گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

بشریٰ بی بی کی قبل از گرفتاری عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ انہیں 31مئی تک عبوری ضمانت دی گئی ہے۔ عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں پانچ لاکھ روپے مچلکے کے عوض بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے اسی مقدمے میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 23 مئی تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ دریں اثنا احتساب عدالت میں پیشی کے بعد عمران خان اپنی اہلیہ کے ساتھ راولپنڈی میں نیب کی عدالت پہنچ گئے ہیں۔ جہاں القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ برس اپریل میں پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعہ عمران خان کو اقتدار سے برطرف کردیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں غیر قانونی طریقے سے عہدے سے معزول کیا گیا ہے اور اس کے بعد سے وہ اپنے جانشین وزیر اعظم شہبا ز شریف کی حکومت کے خلاف مسلسل مہم چلارہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ