سماج

یورپی یونین کے سالانہ بجٹ میں جرمنی کا حصہ: ریکارڈ پچیس بلین یورو

جرمنی نے گزشتہ برس یورپی یونین کے سالانہ بجٹ کے لیے اپنے حصے کے طور پر پچیس بلین یورو سے زائد کی رقوم مہیا کیں، جو ایک نیا ریکارڈ تھا۔

یورپی یونین کے سالانہ بجٹ میں جرمنی کا حصہ: ریکارڈ پچیس بلین یورو
یورپی یونین کے سالانہ بجٹ میں جرمنی کا حصہ: ریکارڈ پچیس بلین یورو 

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی طرف سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جرمنی نے، جو یورپی یونین کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے اور دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں شمار ہوتا ہے، یورپی یونین کے بجٹ کے لیے 2021ء میں کُل 25.1 بلین یورو مہیا کیے۔ یہ رقوم 26.7 بلین امریکی ڈالر کے برابر بنتی ہیں۔

Published: undefined

فرانس اور اٹلی نے کتنی رقوم مہیا کیں؟

اس سے قبل سال 2020ء میں یونین کے سالانہ بجٹ میں جرمنی کا حصہ 19.4 بلین یورو رہا تھا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ گزشتہ برس جرمنی نے اس مد میں اس سے ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباﹰ ساڑھے پانچ بلین یورو زیادہ ادا کیے۔

Published: undefined

اس کے برعکس 2021ء میں یورپی یونین کے بجٹ میں فرانس کا حصہ 12.4 بلین یورو رہا، جو جرمنی کی طرف سے مہیا کردہ رقوم کے نصف سے بھی کم بنتا تھا۔ فرانس آبادی کے لحاظ سے یورپی یونین کے دوسرا سب سے بڑا رکن ملک ہے۔

Published: undefined

اپنی مجموعی آبادی کے لحاظ سے یونین کے تیسرے سب سے بڑے ملک اٹلی نے 2021ء میں اس بلاک کے سالانہ بجٹ کے لیے صرف 3.2 بلین یورو ادا کیے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ گزشتہ برس یونین کے سالانہ اخراجات میں اٹلی کا حصہ جرمنی کے حصے کے 15 فیصد سے بھی کم رہا تھا۔

Published: undefined

سب سے زیادہ رقوم کن ممالک نے حاصل کیں؟

یورپی یونین کے بجٹ میں سے چونکہ تمام رکن ممالک کی طرف سے ادا کردہ مالی وسائل انہی رکن ریاستوں میں تقسیم یا خرچ کیے جاتے ہیں، اس لیے یہ بھی ہوتا ہے کہ کوئی ملک بہت زیادہ فنڈز مہیا کرتا ہے تو کسی کو بہت زیادہ رقوم ملتی ہیں۔

Published: undefined

ڈی پی اے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2021ء میں جس ملک کو اس کے ادا کردہ فنڈز کے مقابلے میں سب سے زیادہ مالی وسائل ملے، وہ پولینڈ تھا۔ تب پولینڈ کو اس کی طرف سے ادا کردہ حصے کے مقابلے میں 11.8 بلین یورو زیادہ ادا کیے گئے، جس کی وجہ وہاں جاری یونین کے منظور کردہ مختلف منصوبے تھے۔

Published: undefined

ادائیگیوں اور وصولیوں کے فرق کی بنیاد پر دوسرا سب سے بڑا فائدہ یونان کو ہوا، جسے اس کے ادا کردہ حصے کے مقابلے میں 4.5 بلین یورو زیادہ ملے۔ اسی طرح ہنگری کو بھی 4.1 بلین یورو اور رومانیہ کو بھی تقریباﹰ چار بلین یورو کا مالی فائدہ ہی ہوا۔

Published: undefined

بریگزٹ کے مالیاتی اثرات

یورپی یونین کے رکن کئی ملک ایسے بھی ہیں، جو پہلے ہی بہت ترقی یافتہ ہیں اور جنہیں ان کے حصے کی ادائیگیوں کے مقابلے میں یورپی یونین کے بجٹ سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے پیسے کم ملتے ہیں۔ ان ممالک کو اس بلاک کی net contributor ریاستیں کہا جاتا ہے۔

Published: undefined

2021ء سے لے کر 2027ء تک کے یورپی یونین کے مالیاتی فریم ورک کے لیے مذاکرات کے دوران جرمنی اور اس جیسے دیگر امیر ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ وہ اس عرصے کے دوران اپنی طرف سے یورپی بجٹ کے لیے ادائیگیوں میں اضافہ کر دیں گے۔

Published: undefined

اس اضافے کا مقصد ان ادائیگیوں کی کمی کو پورا کرنا تھا، جو برطانیہ کرتا تھا اور جو برطانیہ کے یونین سے اخراج یا بریگزٹ کے بعد سے بند ہو چکی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined