سماج

ہاٹ ایئر بیلون کریش، ایک ہلاک، دو شدید زخمی

مغربی جرمنی کے شہر کوبلینس کے قریب اتوار کو ایک گرم ہوا سے اڑنے والے  غبارے پر سات افراد سوار تھے جب یہ عبارہ نیچے اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا۔

ہاٹ ایئر بیلون کریش، ایک ہلاک، دو شدید زخمی
ہاٹ ایئر بیلون کریش، ایک ہلاک، دو شدید زخمی 

پولیس کے مطابق لینڈنگ کے وقت غبارہ ہواؤں کی رفتار تیز ہونے کے باعث بے قابو ہو گیا۔ ہاٹ ایئر بیلون متعدد بار زمین سے ٹکرایا، جس سے اس میں سوار چار لوگ باہر جا گرے۔

Published: undefined

اس کے بعد تیز ہوائیں اس بیلون کو پہاڑی علاقے سےگھسیٹتی دریائے رائن کی طرف لے گئیں، جہاں یہ بیلون ریلوے لائن کے اوپر درختوں میں پھنس گیا۔

Published: undefined

حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم کے سو سے زائد کارکنان نے ایک پیچیدہ آپریشن کے بعد بیلون میں پھنسے بقیہ تین مسافروں کو وہاں سے نکالا۔

Published: undefined

حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم کے سو سے زائد کارکنان نے ایک پیچیدہ آپریشن کے بعد بیلون میں پھنسے بقیہ تین مسافروں کو وہاں سے نکالا۔

Published: undefined

حالیہ دنوں میں مغربی جرمنی میں دریائے رائن کے ساتھ علاقوں میں کئی طوفان آئے ہیں، جن کی وجہ سے بون جیسے شہروں میں کئی مقامات پر درخت گر گئے اور املاک کو نقصانات ہوئے۔ اس بیلون کو وہاں سے نکالنے میں مزید کچھ دن لگیں گے۔ حکام نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined