سماج

متحدہ عرب امارات: شہزادی لطیفہ کی تصاویر جاری

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی لطیفہ کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔ شہزادی لطیفہ کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ انہیں ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران زبردستی واپس لایا گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات: شہزادی لطیفہ کی تصاویر جاری
متحدہ عرب امارات: شہزادی لطیفہ کی تصاویر جاری 

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق شہزادی لطیفہ دبئی میں اپنے گھر پر ہیں اور اپنے خاندان کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ قبل ازیں شہزادی لطیفہ کی ایک چالیس منٹ دورانیے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں ان کا کہنا تھا، ’’اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو سمجھیے کہ یا تو میں مر گئی ہوں یا میں بہت برے حالات میں ہوں۔‘‘

Published: undefined

حکومتی بیان کے مطابق شہزادی لطیفہ نے اکیس دسمبر کو خاندان کی درخواست پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے کی سابق ہائی کمشنر میری رابنسن سے ملاقات کی تھی۔ اس حوالے سے جاری کی جانے والی تصاویر میں دونوں خواتین کو مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

شہزادی لطیفہ کے والد شیخ محمد بن راشد المکتوم دبئی کے حکمراں ہونے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر بھی ہیں۔

Published: undefined

بتیس سالہ شیخہ لطیفہ کا ماضی میں منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں کہنا تھا کہ وہ اپنے والد سے دور جانا چاہتی ہیں۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق شہزادی لطیفہ نے ایک بحری کشتی کے ذریعے رواں برس فروری میں دبئی سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی لیکن ان کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Published: undefined

اس گرفتاری سے قبل آخری مرتبہ شہزادی لطیفہ کو فن لینڈ کی اس کی ایک دوست ٹینا اور سابق فرانسیسی ایجنٹ ہاروے ژوبا نے دیکھا تھا‍۔ اطلاعات کے مطابق شہزادی نے انہی دونوں کے ساتھ مل کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ شہزادی لطیفہ اپنی دوست ٹینا کے ساتھ عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچی تھیں۔ مسقط کے قریب بین الاقوامی سمندر میں ہاروے ژوبا ان کا انتظار کر رہا تھا، جہاں سے وہ تینوں بھارت کی سمندری حدود میں داخل ہوئے تھے۔

Published: undefined

ٹینا اور سابق فرانسیسی ایجنٹ ہاروے ژوبا کے مطابق تقریبا چھ دن بعد اماراتی کمانڈوز کی ایک خفیہ کارروائی کے دوران شہزادی لطیفہ کو پکڑ لیا گیا تھا۔

Published: undefined

اس واقعے کے بعد سے اب پہلی مرتبہ شہزادی کی تصاویر شائع کی گئی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں تب سے شہزادی کی قسمت کے حوالے سے خدشات ظاہر کر رہی تھیں۔

Published: undefined

ا ا / ا ب ا ( اے پی، اے ایف پی)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined