سماج

پی آئی اے بدترین بحران سے دوچار، آپریشنز دوبارہ متاثر

پی آئی اے کو ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دوسری مرتبہ اپنی درجنوں پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔ واجبات ادا نہ کرنے پر پاکستان اسٹیٹ آئل کی طرف سے ایندھن کی فراہمی میں کٹوتی کے سبب پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

پی آئی اے بدترین بحران سے دوچار، آپریشنز دوبارہ متاثر
پی آئی اے بدترین بحران سے دوچار، آپریشنز دوبارہ متاثر 

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کی قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے درمیان واجبات کی ادائیگی کا تنازع اتوار کے روز مزید سنگین صورت اختیار کرگیا۔ پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن کی سپلائی میں کٹوتی کردی جس کی وجہ سے 77طیاروں کی پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔

Published: undefined

پی آئی اے کو درپیش بحران گوکہ اب کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن موجودہ صورت حال کو حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ سنگین قرار دیا جارہا ہے۔ ماضی میں منفعت بخش ادارہ اور پاکستان کا فخر سمجھی جانے والی پی آئی اے کو ایک رپورٹ کے مطابق 750 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ پی ایس او کا کہنا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی میں مسلسل تاخیر کے سبب پی آئی اے کو ایندھن کی سپلائی کم کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔

Published: undefined

ہزاروں مسافر پریشان

سات روز سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا موقع تھا جب دونوں ریاستی ادارے ایک دوسرے کے سامنے آکھڑے ہوئے اور اس کی وجہ سے نہ صرف درجنوں پروازیں منسوخ کرنی پڑیں بلکہ ہزاروں مسافروں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

پی آئی اے کے ایک ترجمان کے مطابق اتوار کے روز 52 بین الاقوامی اور 29 ڈومیسٹک سمیت کل 81 پروازیں شیڈول تھیں لیکن چار بین الاقوامی پروازوں کو چھوڑ کر تمام دیگر منسوخ کردی گئیں۔ پی آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ پروازیں ایندھن کی سپلائی معطل کردیے جانے کی وجہ سے منسوخ کرنی پڑیں۔

Published: undefined

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اتوار رات گئے ایک پیش رفت میں فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور اعلیٰ انتظامیہ پی ایس او سے ایندھن کی سپلائی بحال کرنے کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: undefined

اتنے بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑ ا۔ مسافر اس لیے بھی پریشان ہوتے رہے کہ پی آئی اے یہ بتانے سے قاصر تھی کہ ان کی متبادل پروازیں کب ہوں گی۔ کچھ مسافر تو گھر واپس لوٹ گئے جب کہ کچھ نے اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے کسی متبادل پرواز کی امید میں ایئر پورٹ پر ہی بسترڈال دیا۔

Published: undefined

پی آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آج پیر کو 61 پروازیں شیڈول ہیں، ان میں سے 42 فلائٹس بین الاقوامی روٹس پر جبکہ 19 ڈومیسٹک روٹس پر پرواز کریں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایندھن کی ادائیگی کے لیے کریڈٹ لائن دستیاب ہوتے ہی آج پیر کی شام کو طے شدہ پروازیں بھی فعال ہو جائیں گی۔

Published: undefined

نجکاری کی کوشش

پی آئی اے کا یہ بحران ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نگران حکومت خسارے کا شکار اس ادارے کے بوجھ سے نجات حاصل کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ گزشتہ ماہ نجکاری کمیشن کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے واضح ٹائم لائن پر اتفاق کیا گیا تھا، اس ٹائم لائن کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں، تاہم یہ واضح ہے کہ حکومت خسارے کا شکار اِس سرکاری ادارے کو جلد از جلد فروخت کرنا چاہتی ہے۔

Published: undefined

'منصوبہ بند سازش'

پی آئی اے کے ملازمین کے مطابق اس قومی ایئرلائن کی "اتنی زیادہ بری حالت کبھی نہیں رہی۔" پی آئی کے سینیئر اسٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری صفدر انجم نے الزام لگایا کہ قومی ایئر لائن کو" ایک منصوبہ بند سازش" کے تحت تباہ کیا جارہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں پی آئی اے کے موجودہ بحران کے لیے "نااہل سی ای او اور ان کی ٹیم" کو مورد الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے سی ای اور ان کی ٹیم کو فوراً برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ"پی آئی اے کے مسائل کا واحد حل یہی ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined