سماج

کورونا نے ڈیٹنگ کے طریقے بھی بدل دیے

کورونا کی عالمی وبا نے جہاں دنیا بھر کے افراد کے متعدد معمولات زندگی متاثر کیے ہیں، وہیں بالخصوص مغربی ممالک میں ’ڈیٹنگ‘ یا رومانوی تعلقات قائم کرنے کے طریقوں پر بھی اس کا اثر پڑا ہے۔

کورونا نے ڈیٹنگ کے طریقے بھی بدل دیے
کورونا نے ڈیٹنگ کے طریقے بھی بدل دیے 

کورونا کی عالمی وبا کے آغاز پر جنیفر شرلاک نے ڈیٹنگ ایپس کے ذریعے کچھ مردوں سے رابطے کیے اور فردا ًفردا ًان کے ساتھ ابتدائی ڈیٹ پر بھی گئیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ایک دوسرے کو جاننے کی خاطر کی جانے والی یہ ابتدائی ملاقاتیں کچھ عجیب رہیں، کیونکہ تب وہ ماسک پہننے پر مجبور تھے جبکہ سماجی رابطوں میں دوری تھی اور عوامی مقامات پر ملنے ملانے سے اجتناب برتا جا رہا تھا۔

Published: undefined

جنیفر کا کہنا ہے کہ ایک مرد کے ساتھ ان کی ملاقات کچھ پریشانی کا باعث بھی بنی۔ وہ کہتی ہیں کہ ڈیٹنگ ایپ پر رابطے کے بعد جب انہوں نے ایک مرد کو اپنے گھر ہی بلا لیا تو ان کا یہ تجربہ اچھا ثابت نہ ہوا۔ اس صورتحال کو انہوں نے کچھ یوں بیان کیا، ”باہر ماسک نا پہنیں تو محفوظ نہیں اور گھر پر ماسک اتار دیں تو بھی محفوظ نہیں"۔

Published: undefined

پھر جنیفر نے سوچا کہ کسی ڈیٹنگ ایپ پر کسی مرد سے رابطے کے بعد پہلے آن لائن ویڈیو چیٹ کرنا بہتر متبادل ہو سکتا ہے۔ وہ یہ یقینی بنانا چاہتی تھیں کہ جس سے وہ ملاقات کریں، وہ شخص مناسب ہو۔

Published: undefined

پارٹنر کا چناؤ آخر کیسے؟

نیو جرسی کی بیالیس سالہ رہائشی جنیفر شعبہ تعلقات کی کنسلٹنٹ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ عالمی وبا ختم ہو جانے کے بعد بھی مرد کے چناؤ کی خاطر یہی طریقہ اختیار کریں گی۔

Published: undefined

جنیفر ایسی واحد خاتون نہیں، جو اس عالمی وبا کے دوران ڈیٹنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے پر مجبور ہوئی ہیں۔ امریکا میں اس وبا کی وجہ سے ڈیٹنگ ایپس نے بھی کئی نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران سخت پابندیوں کے باوجود ڈیٹنگ ایپس کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ لوگ گھروں میں اکیلے رہنے پر مجبور ہوئے تو آن لائن ذرائع کا استعمال زیادہ کر نے لگے۔

Published: undefined

ڈیٹنگ ایپ ٹنڈر(Tinder) نے سن دو ہزار بیس کو اپنا مصروف ترین سال قرار دیا ہے۔ اسی طرح ایک اور ڈیٹنگ ایپ Hinge کے مطابق سال دو ہزار انیس کے مقابلے میں سن دو ہزار بیس میں اس کا ریونیو تین گنا زیادہ ہو گیا۔ اس کمپنی کو توقع ہے کہ رواں برس ان کا منافع مزید دوگنا ہو جائے گا۔

Published: undefined

ویڈیو چیٹ کا آپشن

گزشتہ ماہ ہی ٹنڈر نے ایسے فیچرز متعارف کرائے، جن کی مدد سے اس کے صارفین ایک دوسرے کو آن لائن ہی بہتر انداز میں جان سکتے ہیں۔ اب لوگ اس پلیٹ فارم پر ویڈیو پروفائل بھی شیئر کر سکتے ہیں اور حقیقی ملاقات سے قبل ویڈیو چیٹ بھی کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

ماہر سماجیات اور ڈیٹنگ ایپس کے امور پر نظر رکھنے والی جیس کاربینو کا کہنا ہے کہ ماضی میں ڈیٹنگ ایپس کے صارفین ویڈیو کے ذریعے رابطے سے گریز کرتے تھے کیونکہ وہ اسے ضروری سمجھتے ہی نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ البتہ اب اس وبا کی وجہ سے لوگ ملاقات سے قبل پہلے اپنی مکمل تیاری کرنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

کاربینو کے مطابق ایک نئی پیشرفت یہ بھی نوٹ کی گئی ہے کہ آن لائن ڈیٹنگ کرنے والے افراد اب صرف شب گزاری کے علاوہ گہرے اور طویل المدتی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

Published: undefined

جنیفر بھی اب طویل المدتی تعلق کی تلاش میں ہیں۔ کاربینو کا کہنا کہ مغربی دنیا کی مصروف زندگی میں لوگوں کے پاس وقت کم ہے اور اسی لیے آن لائن پلیٹ فارمز پر ساتھیوں کی تلاش کو بہتر تصور کرتے ہیں، جو واقعی آج کل کے دور میں ایک بہترین طریقہ ثابت ہو رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined