سماج

’سب پاکستانی ایک ہی طرح سوچتے ہیں؟‘

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے افغانستان کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر بھدا مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی تک باب وولمر کو نہیں بھولے ہیں۔

’سب پاکستانی ایک ہی طرح سوچتے ہیں؟‘
’سب پاکستانی ایک ہی طرح سوچتے ہیں؟‘ 

پاکستانی وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مذاق کرنے کی کوشش کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی کپ مقابلوں میں پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے باعث دلبراشتہ ہو کر موجود کوچ مکی آرتھر کہیں انتقال نہ کر جائیں۔ اپنی ایک متنازعہ ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ، ’’مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے، ابھی باب ووالمر کا غم نہیں بھولے۔۔۔‘‘

Published: undefined

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کی ہلاکت ابھی تک ایک معمہ ہے۔ عوامی سطح پر اس کے بارے میں کئی اندازے بھی لگائے گئے، جن میں ایک یہ بھی تھا کہ وہ سن دو ہزار سات کے عالمی کپ مقابلوں میں پاکستان کی آئرلینڈ سے ہزیمت آمیز شکست اور ان مقابلوں میں گروپ اسٹیج سے ہی باہر نکلنے کا غم نہ سہہ سکے اور انتقال کر گئے۔ تب وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔

Published: undefined

معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے بھی اسی عوامی مفروضے پر یقین کرتے ہوئے یہ ٹوئٹ کی ہے۔ وہ اس معاملے پر غیر حساس رویے کا مظاہرہ کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ مذاق کرتے ہوئے ایک شخص کی موت پر اس طرح کا بیان دینا ایک وزیر کو شائد زیب نہیں دیتا۔

Published: undefined

فواد چوہدری کی اس ٹوئٹ پر پاکستانی صارفین نے اس مذاق پر مزید مزاحیہ ٹوئٹ کیے۔ اسی ٹوئٹ تھریڈ میں لیکن کئی صارفین نے تشویش کا اظہار بھی کیا۔ عمر فاروق نامی ایک صارف نے لکھا، ’’آپ کی اس بات سے یقین ہو گیا کے سب پاکستانی ایک ہی طرح سوچتے ہیں‘‘

Published: undefined

اسی طرح کئی دیگر صارفین نے بھی فواد چوہدری کے اس ٹوئٹ کو نامناسب قرار دیا۔ رضا گوندل کے مطابق باب وولمر کی المناک موت کو لطیفہ بنا کر پیش کرنا دراصل خود ایک المیہ ہے۔

Published: undefined

عمر فاروق کی ٹوئٹ میں یہ طنز نظر آتا ہے کہ پاکستانی معاشرہ غیرحساس رویوں کا عادی ہو چکا ہے اور اسی لیے ملک کا ایک وزیر اس طرح بیان دے رہا ہے۔ یہ ہے تو حقیقت کہ زیادہ تر صارفین نے فواد چوہدری کے اس مذاق کی حساسیت نہیں سمجھی۔ سابق کوچ ہو، موجودہ کوچ یا کوئی بھی شخص کسی شخص کی موت کا اس طرح تذکرہ کرنا درست نہیں ہے۔

Published: undefined

فواد چوہدری کے اس مذاق پر ایک مرتبہ پھر سوچنا چاہیے اور پرکھنا چاہیے۔ غور کرنا چاہیے کہ آیا اس معاملے کی حساسیت سمجھ کر اس مذاق پر ہنسی آ سکتی ہے؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined