سماج

بھارت میں ایس سی او سمٹ میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق

بھارت اپنی صدارت میں پہلی مرتبہ جولائی میں شنگھائی تعاون تنظیم کی بائیسویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان نے اس ورچوئل سمٹ میں اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

بھارت میں ایس سی او سمٹ میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق
بھارت میں ایس سی او سمٹ میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق 

پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ جولائی میں بھارت کی میزبانی میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ورچوئل سمٹ میں شرکت کرے گا۔ تاہم یہ نہیں بتایا کہ یہ شرکت کس سطح کی ہو گی۔

Published: undefined

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ سے جب ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ایس سی او کی جولائی میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق کی۔

Published: undefined

زہرہ بلوچ کا کہنا تھا، "ہمیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی چار جولائی کو ہونے والی ورچوئل میٹنگ میں ہمارے وزیر اعظم کی شرکت کے لیے بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔"

Published: undefined

انہوں نے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وزیر اعظم شہباز شریف اس میٹنگ میں موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ "پاکستان کی اس سربراہی اجلاس میں نمائندگی ہو گی۔ ہم آنے والے دنوں میں اپنی شرکت کے متعلق مزید اعلانات کریں گے۔"

Published: undefined

بلاول بھٹو ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرچکے ہیں

خیال رہے کہ ایس سی او روس، چین، پاکستان، بھارت اور دیگر ملکوں پر مشتمل ایک سیاسی اور سکیورٹی بلاک ہے۔ بھارت ستمبر سے ہی اس کثیر ملکی تنظیم کا چیئرمین ہے۔ اس سے قبل بھارت نے مئی میں ساحلی ریاست گوا میں ایس سی او وزرائے خارجہ کی میٹنگ منعقد کی تھی۔

Published: undefined

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گوا کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔ جو کہ سن 2016 کے بعد سے کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا اعلیٰ ترین دورہ تھا۔ حالانکہ بلاول زرداری کے دورے سے قبل یہ امید کی جارہی تھی کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں موجود تلخیاں کم ہوں گی اور باہمی رشتہ استوار کرنے کی راہیں کھلیں گی لیکن اس اجلاس کے دوران بلاول بھٹو اور ان کے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر نے ایک دوسرے کے حوالے سے سخت الفاظ کا استعمال کیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سن 1947میں تقسیم ہونے کے بعد سے جوہری صلاحیت رکھنے والے دونوں ملکوں میں اب تک تین جنگیں ہوچکی ہیں۔ نئی دہلی اسلام آباد پر بھارت میں دہشت گردی کی حمایت کرنے کا الزام لگاتا ہے تاہم پاکستان اس کی تردید کرتا ہے۔

Published: undefined

کیا پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی؟

کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا دیرینہ موقف ہے کہ اسپورٹس کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہئے۔

Published: undefined

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا، "پاکستان میں کرکٹ نہ کھیلنے کی بھارت کی پالیسی مایوس کن ہے۔ ہم ورلڈ کپ میں اپنی شرکت کے حوالے سے تمام پہلووں پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں، جس میں پاکستانی کرکٹروں کی سکیورٹی بھی شامل ہے۔ وقت آنے پر ہم پاکستانی کرکٹ بورڈ کو اپنی رائے سے آگاہ کردیں گے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined