سماج

بھارت: جیل میں مسلمانوں کی زبردستی داڑھی منڈانے کا معاملہ کیا ہے؟

مسلمانوں کا الزام ہے کہ جیلر نے انہیں پاکستانی کہا، ان کی توہین کی اور پھر زبردستی ان کی داڑھیاں منڈوا دیں۔ متاثرین اور بعض رہنماؤں نے اسے حراست میں اذیت دینے کے مترادف قرار دیا ہے۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس 

ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت کا کہنا ہے کہ ضلع راج گڑھ میں حراست کے دورا جن مسلمانوں نے جیل حکام پر زبردستی داڑھی منڈوانے پر مجبور کرنے کا الزام عائد کیا ہے، اس کی تحقیقات کے لیے ایک آزادانہ انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق بھوپال کے ایک کانگریسی رہنما عارف مسعود نے اس پر سب سے پہلے آواز اٹھائی تھی، جس کے بعد ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے ان کے ساتھ متاثرین سے ملاقات بھی کی اور متاثرین اور راج گڑھ کی مسلم کمیونٹی کو تحقیقات کا یقین دلایا۔

Published: undefined

معاملہ کیا ہے؟

پولیس نے پانچ مسلم نوجوانوں کوچند دنوں قبل گرفتار کیا تھا، جو بعد میں جیل سے رہا کردیے گئے۔ جیل سے باہر آنے کے بعد ان نوجوانوں نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ جیل کے سربراہ این ایس رانا نے مسلمان ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی توہین اور ان کے ساتھ زبردستی کی اور داڑھی منڈوانے پر مجبور کیا۔

Published: undefined

کلیم خان نامی ایک شخص کا کہنا تھا کہ دیگر افراد کے ساتھ انہیں بھی امتناعی احکامات کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا اور دوران حراست جیلر نے زبردستی ان کی داڑھیاں منڈوا دیں۔ رہائی کے بعد بعض سیاسی رہنماؤں کے ساتھ مل کر ان افراد نے ضلع کلکٹر کے دفتر کے باہر اس کے خلاف احتجاج کیا۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ جیلر این ایس رانا اور جیل کے تین دیگر حکام نے، ''ہمیں پاکستانی کہا اور پھر ہمارے ساتھ زیادتی کرنے اور داڑھی منڈوانے کی ہدایات دی تھیں۔''

Published: undefined

کلیم خان کا کہنا تھا، ''مجھے 13 ستمبر کو ممنوعہ احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور پھر اگلے دن جیل بھیج دیا گیا تھا۔ جیلر این ایس رانا نے میرے اور تین دیگر لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کی۔ انہوں نے جیل کے ایک ملازم کو زبردستی ہماری داڑھی مونڈنے کا حکم دیا۔''

Published: undefined

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی عقائد کے مطابق، ''میں یہ داڑھی گزشتہ آٹھ برسوں سے رکھ رہا تھا۔ جیلر کے اس اقدام سے میرے مذہبی جذبات کو کافی ٹھیس پہنچی ہے۔'' ان الزامات کے بعد ہی ایک مسلم قانون ساز نے مطالبہ کیا تھا کہ جیل حکام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

جیلر این ایس رانا نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ''میں کبھی کسی قیدی کے ساتھ بات چیت نہیں کرتا، اس لیے وہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ میں نے انہیں داڑھی منڈوانے کا حکم دیا تھا۔'' ان کا مزید کہنا تھا، ''مجھے معلوم نہیں ہے کہ انہوں نے اپنی داڑھی کیوں منڈوائی لیکن جیل حکام کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔''

Published: undefined

مسلمانوں کے خلاف کھلی تفریق

اس دوران آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے بھی اس معاملے کو اٹھایا اور اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ''کیا کوئی داڑھی رکھنے سے پاکستانی بن جاتا ہے؟ کیا وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان جیلر کے خلاف کارروائی کریں گے یا وہ اس کی اس کارروائی پر اسے انعام دیں گے؟''

Published: undefined

اسد الدین اویسی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس واقعہ کو ''حراست میں تشدد'' قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں مسلم نوجوانوں کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا، وہ آئین کی دفعہ 25 کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined