سماج

ایران میں شرح پیدائش میں کمی پر رہنما پریشان

سن 1980 کی دہائی میں ایران میں شرحِ پیدائش غیر معمولی طور پر بلند تھی۔ حالیہ برسوں میں اس میں اتنی کمی واقع ہوئی کہ ملکی رہنماؤں نے اس پر پریشانی کا اظہار شروع کر دیا ہے۔

ایران میں شرح پیدائش میں کمی پر رہنما پریشان
ایران میں شرح پیدائش میں کمی پر رہنما پریشان 

سن 1979 کا ایران مشرقِ وسطیٰ میں ایک بڑی آبادی کا ملک تھا۔ اسلامی انقلاب کے بعد ایرانی شیعہ علماء اس کثیر آبادی کے تناظر میں اپنے ملک کو ایک طاقتور شیعہ ریاست خیال کرتے تھے جو خلیج فارس اور خطے میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کی اہل تھی۔

Published: undefined

اسلامی انقلاب کے کچھ ہی مہینوں بعد ایران کو سن 1980 کی دہائی میں عراق کے ساتھ خونی جنگ کا سامنا رہا۔ اس جنگ کے دوران بھی ایرانی مذہبی رہنما ملکی خواتین کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی تلقین کرتے رہے تھے۔ اسی دہائی میں ایرانی شرح پیدائش حیران کن انداز میں زیادہ رہی تھی۔ یہ شرح فی عورت5.1 تھی، تاہم اب فی خاتون بچوں کی پیدائش کی شرح 1.7 ہو چکی ہے۔

Published: undefined

نوجوان نسل کی بچے پیدا کرنے میں دلچسپی کم ہو چکی ہے۔ ایک ایرانی خاتون سارہ واضح طور پر کہتی ہیں کہ وہ بچہ پیدا کرنے کی خواہش نہیں رکھتی۔ اڑتیس سالہ سارہ کا ڈی ڈبلیو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بچہ پیدا کرنا اور اس کی مناسب تربیت ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور وہ ابھی روزانہ کی زندگی کے چیلنجز کا پوری طرح سامنا نہیں کر پا رہی ہیں۔ سارہ جیسی سوچ کی بے شمار ایرانی خواتین ہیں اور وہ زندگی میں مسابقتی عمل کو زیادہ اہم خیال کرتی ہیں۔

Published: undefined

ملکی رہنماؤں کو شرحِ پیدائش میں کمی پر پریشانی لاحق ہو گئی ہے۔ حتیٰ کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی اس معاملے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے خاندانی منصوبہ بندی کی تعلیم اور مانع حمل سروسز کے لیے مختص رقوم کی فراہمی منسوخ کر دی ہے۔ انہوں نے ملکی شرح پیدائش میں اضافے کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ خامنہ ای کی خواہش ہے کہ ایران کی آبادی ایک سو پچاس ملین تک پہنچ جائے۔

Published: undefined

سن 1979 میں ایران سینتیس ملین نفوس کا ملک تھا۔ ایرانی انقلابی رہنما خاندانی منصوبہ بندی کو پوری طرح مسترد کرنے کا پرچار بھی جاری رکھے ہوئے تھے۔ اب اکتالیس برس گزرنے کے بعد ایران کی آبادی چوراسی ملین ہے۔ ایرانی انقلاب کے بانی اور سپریم لیڈر امام خمینی نے سن 1988 میں خاندانی منصوبہ بندی کو اسلامی مذہبی ضوابط کے مطابق قرار دیتے ہوئے ایک جدید پروگرام متعارف کرایا تھا۔

Published: undefined

سارہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ایران کی بڑی آبادی کے بوجھ سے تعلیمی نظام کی بنیادیں کمزور ہو چکی ہیں اور اس کی عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ کنڈر گارٹن میں چھوٹے بچوں کے لیے جگہ نہیں اور اسکولوں پر طلبہ کا بوجھ بڑھ چکا ہے، اسی باعث شفٹوں کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

خاندانی منصوبہ بندی کے ماہرین سارہ کے خیالات سے متفق ہیں۔ سارہ تو یہ بھی کہتی ہے کہ ابھی تو بگاڑ پیدا ہونے کی ابتداء ہے، جب آبادی مزید بڑھے گی تو صورت حال اور خراب ہو گی۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ زیادہ آبادی کو روزگار کی فراہمی، بہتر تعلیم اور مناسب سماجی ماحول کیسے ممکن ہو گا اور ایسے حالات میں جب ایران کو شدید اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined