سماج

حجاب یا بلا حجاب، ایران کو نئے انقلاب کی ضرورت ہے، تبصرہ

حجاب یا سر پر دوپٹہ ایرانی حکومت کے زن بیزار نظام کی نشاندہی کرتا ہے۔ نیلوفر غلامی کہتی ہیں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سیکولر ایران کے لیے ایک نئے انقلاب کا آغاز کیا جائے۔

حجاب یا بلا حجاب، ایران کو نئے انقلاب کی ضرورت ہے، تبصرہ
حجاب یا بلا حجاب، ایران کو نئے انقلاب کی ضرورت ہے، تبصرہ 

میرے لیے حجاب خوف اور ذلت کی ایک مثال ہے۔ یہ عورت سے نفرت پر مبنی نظام کی ایک علامت ہے، جس کی کوشش معاشرے سے خواتین کے کردار کو ختم کرنا ہے۔ ایک ایرانی خاتون کے طور پر میں نے برسوں تک اپنے سر پر کپڑے کا ایک ٹکڑا اوڑھے رکھا، جو صرف میرے بالوں اور جسم کو ڈھانپنے کا ہی کام نہیں کرتا تھا بلکہ میں اسے خواتین کو دبانے، کنٹرول کرنے اور انہیں دوسرے درجے کے شہریوں میں تبدیل کرنے کے ایک آلے کے طور پر دیکھتی ہوں۔

Published: undefined

دوسرے درجے کے شہریوں والے اس ذلت آمیز سلوک، تکلیف اور خواتین کی خاموشی کو ایران میں اخلاقی پولیس کے مبینہ خاتمے کے بارے میں بحث نے نظرانداز کر دیا ہے۔ کوئی غلطی نہ کریں! حجاب پہننے پر حکومت کا اصرار 1979ء کے انقلاب کے بعد سے موجود ہے۔

Published: undefined

گزشتہ عشروں میں خواتین کے حقوق کی اس خلاف ورزی کو نظر انداز کیا گیا اور حکومت کے حامیوں جبکہ مغربی سیاست دانوں سمیت بہت سے لوگوں نے ایران میں حجاب کو ثقافتی مسئلے کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جبکہ ایسا نہیں ہے۔ میں تیرہ برس کی تھی، جب میرے والد کو انسانی حقوق کی حمایت کرنے کی وجہ سے گرفتار کرتے ہوئے ایوین جیل بھیج دیا گیا۔ مجھے یاد ہے کہ میری والدہ کو عدالت میں داخل ہونے کی اجازت کے لیے بھی زیادہ تر ڈھیلے اور سیاہ کپڑے پہننے پڑتے تھے۔

Published: undefined

اخلاقی پولیس سے فرار

مجھے تہران میں اخلاقی پولیس کے ساتھ ایک ذلت آمیز مقابلہ یاد ہے۔ میں سرخ کوٹ پہنے ایک دوست کے ساتھ سینما جا رہی تھی۔ یہی وہ رنگ ہے، جس سے وہ سب سے زیادہ نفرت کرتے ہیں۔ مجھے میٹرو اسٹیشن کے دروازے پر اخلاقی پولیس کی ایک خاتون اہلکار نے اپنی طرف بلایا۔ اس وقت میری سوچ صرف یہ تھی کہ گرفتاری سے کیسے بچا جائے؟ مجھے یاد ہے کہ میں اُس وقت جتنی تیزی سے بھاگ سکتی تھی بھاگی لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ خیال بھی ذہن میں تھا کہ میں کیوں بھاگ رہی ہوں؟ میں نے کون سا جرم کیا ہے؟

Published: undefined

اخلاقی پولیس کے ساتھ اس مختصر چپقلش کا نتیجہ یہ نکلا کہ میں تہران کی گلیوں میں چلتے ہوئے اپنے اندر ایک بے چینی محسوس کرنے لگی۔ میں نے 2015ء میں ملک چھوڑ دیا لیکن جبری جلاوطنی کے پہلے چند مہینوں کے دوران بھی میں اس بے چینی کے احساس کو ختم نہ کر سکی۔ میں خوش قسمت تھی کہ ایران سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی لیکن تین ماہ قبل سولہ ستمبر کو اخلاقی پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والی بائیس سالہ مہسا امینی بدقسمت نکلی۔

Published: undefined

میرے نزدیک ایران میں اخلاقی پولیس کا مبینہ خاتمہ ایک خیالی یا غیر حقیقی بحث ہے۔ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ حجاب لازمی ہے اور اسلامی جمہوریہ کے اُن ستونوں میں سے ایک ہے، جو معاشرے کو کنٹرول کرنے کا ذریعہ ہیں۔ بہت سے لوگوں کو ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ اخلاقی پولیس کو ختم کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ایران میں ایک نیا انقلاب

بلاشُبہ اسلامی جمہوریہ کے پاس اخلاقی پولیس کا کوئی متبادل منصوبہ موجود ہے۔ ایک طریقہ کار یہ بھی ہو سکتا ہے کہ صحیح طریقے سے حجاب نہ پہننے والی خواتین کو بعض حقوق اور خدمات سے محروم کر دیا جائے۔ کم از کم سرکاری بیانات سے یہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

اگر اخلاقی پولیس کو بھی ختم کر دیا جائے تو ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ایرانی عوام کا مسئلہ حجاب نہیں بلکہ وہ پوری حکومت ہے، جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر قائم ہوئی تھی۔ نوجوان نسل کے ذہن میں ایک بڑی تصویر ہے۔ یہ نسل ایک آزاد، سیکولر اور جمہوری ایران چاہتی ہے، جو مشرق وسطیٰ اور دنیا میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ یہ ایک نئے ایرانی انقلاب کا وقت ہے۔ یہ اُن ایرانی خواتین کو عزت دینے کا وقت ہے، جنہوں نے حجاب کے ساتھ یا اس کے بغیر تبدیلی کے اس عمل کو شروع کیا ہے۔

Published: undefined

نوٹ: ڈی ڈبلیو اُردو کے کسی بھی بلاگ، تبصرے یا کالم میں ظاہر کی گئی رائے مصنف یا مصنفہ کی ذاتی رائے ہوتی ہے، جس سے متفق ہونا ڈی ڈبلیو کے لیے قطعاﹰ ضروری نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined