سماج

ایران میں انسٹاگرام پر شیرخوار بچے بیچنے کی کوشش، تین افراد گرفتار

ایران میں تین ایسے مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیر خوار بچے فروخت کرنے کی کوشش میں تھے۔ پولیس کے مطابق ایک بچے کی عمر صرف بیس دن اور دوسرے کی محض دو ماہ تھی۔

سوشل میدیا
سوشل میدیا 

ایرانی دارالحکومت تہران سے بدھ چوبیس جون کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ تینوں مشتبہ ملزمان انسٹاگرام پر دو شیر خوار بچوں کو فروخت کرنے کی کوشش میں تھے۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے اِسنا نے تہران پولیس کے سربراہ حسین رحیمی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری پولیس کو ملنے والی ان اطلاعات کے بعد ممکن ہوئی کہ 'انسٹاگرام پر برائے فروخت بچوں کے بارے میں اشتہار‘ دیے جا رہے تھے۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق چھان بین کرنے پر پتا چلا کہ انسٹاگرام پر مختلف ناموں سے بنائے گئے 10 سے لے کر 15 تک اکاؤنٹ ایسے تھے، جن پر ایسے اشتہارات پوسٹ کیے گئے تھے۔ اس انکشاف کے بعد حکام نے ان اکاؤنٹس کو چلانے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ انسٹاگرام بنیادی طور پر ایک فوٹو شئیرنگ ایپ ہے اور ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے طور پر یہ ایران میں 'ٹیلیگرام‘ نامی ایپ کی طرح انتہائی مقبول ہے۔

Published: undefined

یہ بچے تو خریدے ہوئے تھے

Published: undefined

تہران پولیس کے سربراہ رحیمی نے بتایا کہ جو تین ملزمان ان دو بچوں کو بیچنے کی کوشش میں تھے، انہوں نے بھی یہ دونوں شیرخوار 'خریدے‘ تھے۔ حسین رحمیی کے بقول، ''ان بچوں کو 50 ملین ایرانی ریال سے لے کر 100 ملین ریال (255 امریکی ڈالر سے لے کر 510 ڈالر تک) کے درمیان قیمت پر خریدا گیا تھا۔ ملزمان ان دونوں بچوں کو کسی بھی ممکنہ خریدار کو 400 ملین اور 500 ملین ریال کے درمیان تک کی قیمت پر فروخت کرنا چاہتے تھے۔‘‘

Published: undefined

جو ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، ان کا پہلے سے کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد 20 دن اور دو ماہ کی عمروں کے ان بچوں کو سماجی بہبود کے مقامی محکمے کے حکام کی حفاظتی نگرانی میں دے دیا گیا۔ گرفتار شدگان کی انفرادی شناخت اور جنس ظاہر نہیں کی گئی۔ ایرانی نیوز ایجنسی اِسنا نے تاہم لکھا ہے کہ ملزمان میں سے ایک نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ محض رابطہ کار یا 'درمیان کے آدمی‘ کا کردار ادا کر رہا تھا کیونکہ وہ بے روزگار تھا اور اسے رقم کی ضرورت تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined