سماج

بھارتی ایئر لائن بیسیوں مسافروں کو رن وے پر ہی بھول گئی

بھارت میں ایک مقامی فضائی کمپنی کے بیسیوں مسافر ابھی رن وے پر بس میں ہی تھے کہ ان کا جہاز اپنی منزل کی طرف پرواز کر گیا۔ ایوی ایشن حکام نے اس ایئر لائن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

بھارتی ایئر لائن بیسیوں مسافروں کو رن وے پر ہی بھول گئی
بھارتی ایئر لائن بیسیوں مسافروں کو رن وے پر ہی بھول گئی 

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ جنوبی بھارتی شہر بنگلور کے ہوائی اڈے پر پیر نو جنوری کی صبح پیش آیا، جہاں 'گو فرسٹ‘ نامی ایئر لائن کی ایک مسافر پرواز کو دہلی کے لیے روانہ ہونا تھا۔

Published: undefined

اس پرواز کے 55 مسافر ابھی ٹرمینل سے ہوائی جہاز کے دروازے تک پہنچنے کے لیے رن وے پر بس میں ہی تھے کہ ان کی فلائٹ G8 116 اپنی منزل کی طرف روانہ بھی ہو گئی۔ بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ اس ہوائی جہاز کے عملے اور ہوائی اڈے کے گراؤنڈ سٹاف کے مابین غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا۔

Published: undefined

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان تمام مسافروں کا سامان بھی جہاز پر لادا جا چکا تھا اور وہ اپنا اپنا دستی سامان اور بورڈنگ کارڈز لیے ابھی بس میں ہی تھے کہ انہیں لے جانے والا طیارہ تو نئی دہلی کے لیے روانہ ہو گیا مگر وہ رن وے پر ہی رہ گئے۔

Published: undefined

ایوی ایشن حکام نے وضاحت طلب کر لی

اس واقعے کے بعد شہری ہوا بازی کے بھارتی محکمے کے حکام نے 'گو فرسٹ‘ سے اس بارے میں وضاحت طلب کر لی ہے کہ وہ اپنے 55 مسافروں کو رن وے پر ہی بھول کیسے گئی۔'گو فرسٹ‘ بھارت کی کم کرائے والی ایک بجٹ ایئر لائن ہے، جو پہلے 'گو ایئر‘ کہلاتی تھی۔ پھر اس کا نام بدل کر 'گو فرسٹ‘ رکھ دیا گیا تھا۔ اس کمپنی نے اس واقعے سے متاثرہ مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چھان بین کر رہی ہے۔

Published: undefined

جو پچپن مسافر اس واقعے کے باعث وقت پر نئی دہلی کے لیے روانہ نہ ہو سکے، ان میں سے 53 کو چار گھنٹے بعد ایک دوسری فضائی کمپنی کی ایک پرواز کے ذریعے بھارتی دارالحکومت بھیجا گیا۔ دو مسافروں نے سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا اور انہیں ان کی ادا کردہ ٹکٹ کی رقوم واپس کر دی گئیں۔

Published: undefined

جن 53 مسافروں کو ایک دوسری فضائی کمپنی کی پرواز کے ذریعے نئی دہلی بھیجا گیا، بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انہیں پہلے رن وے سے واپس ٹرمینل میں لایا گیا، نئے بورڈنگ کارڈ جاری کیے گئے اور نئے سرے سے سکیورٹی اسکریننگ کے بعد ہی وہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہو سکے۔

Published: undefined

بھارتی فضائی کمپنیوں کے خلاف حالیہ شکایات

بھارت میں مختلف فضائی کمپنیوں کی سروس کے بارے میں حال ہی میں کئی طرح کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ ان میں ایسے واقعے میں تو ایک ایئر لائن کے فضائی عملے نے نشے میں دھت ایک مسافر کو ساتھ مبینہ طور پر ایسا سلوک کیا کہ اس نے بزنس کلاس میں پاس ہی بیٹھی ایک خاتون مسافر پر پیشاب کر دیا تھا۔

Published: undefined

یہ واقعہ بھارتی کمپنی ایئر انڈیا کی ایک ایسی فلائٹ میں پیش آیا، جو نئی دہلی سے نیو یارک جا رہی تھی۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اس نے جہاز کے عملے سے ایک مسافر کی طرف سے اپنے ساتھ بدتمیزی اور پھر پیشاب کر دیے جانے کی شکایت بھی کی تھی تاہم عملے نے کوئی فوری کارروائی نہیں کی تھی۔

Published: undefined

بعد ازاں ایسی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ خاتون مسافر پر پیشاب کر دینے والے بھارتی باشندے کے فضائی سفر کرنے پر ایک ماہ کی پابندی لگا دی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined