سماج

بھارت، نیا سال اور اومیکرون کے بڑھتے معاملے، خوف کا ماحول

رواں برس کے آغاز پر بھارت کو کورونا وائرس کی دوسری اور تباہ کن لہر کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب ایک مرتبہ پھر بھارت میں اومیکرون وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بھارت، کیا نیا سال نئے مسائل ساتھ لائے گا؟
بھارت، کیا نیا سال نئے مسائل ساتھ لائے گا؟ 

گو کہ ماہرین کو امید ہے کہ نیا کورونا ویریئنٹ قدرے کم مہلک ہو گا تاہم ماہرین اسے سنجیدہ لینے کا کہہ رہے ہیں۔ بھارت میں رواں برس کے آغاز پر کورونا وائرس کی دوسری لہر نے تباہی پھیلا دی تھی۔ اس لہر کی وجہ سے بھارت کا نظام صحت مفلوج ہو کر رہ گیا تھا۔ اپریل اور مئی میں اس لہر کے بامِ اوج پر روزانہ سامنے آنے والے کیسز کی تعداد چار لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی تھی، جو ملک کے صحت کے ڈھانچے کے لیے ناقابل برداشت بوجھ تھا۔ اس دوران اہم ادویات، ہسپتالوں کے بستروں اور آکسیجن سیلنڈروں کی قلت تک کے مناظر دیکھے گئے۔ کئی افراد اس دوران ہسپتالوں کے باہر میڈیکل آکسیجن کی عدم دستیابی کی بنیاد پر دم توڑتے بھی نظر آئے۔

Published: undefined

لاشوں کو ٹھکانے لگانے والے امن لال نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو میں کہا، ''یہ ایک جہنم جیسا ماحول تھا۔ پوری قوم نے ہسپتالوں میں بستروں کی قلت کے خوف ناک مناظر ایک ماہ سے زائد عرصے تک دیکھے۔ ارتھیوں کو دن اور رات آگ لگانے کا کام جاری تھا، ڈاکٹر آکیسجن کی بھیک مانگتے نظر آتے تھے،مریض ہسپتالوں کے دروازوں پر دم گھٹنے کے باعث بے بسی کی موت مر رہے تھے اور گلتی سٹرتی لاشیں دریائے گنگا میں تیرتی نظر آتی تھیں۔‘‘

Published: undefined

اومیکرون سے جڑے خطرات

حالیہ کچھ ہفتوں میں بھارت میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خدشات بڑھ رہے ہیں اور وجہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا پھیلاؤ ہے۔

Published: undefined

بھارت کے محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں اب تک 12 ریاستوں میں اومیکرون کے 200 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں اکثریت مغربی ریاست مہاراشٹر اور دارالحکومت دہلی میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم ملک میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد ایک ہفتے میں دوگنا ہو چکی ہے۔ اب تک تاہم ہلاکتیں رپورٹ نہیں ہوئی ہیں۔

Published: undefined

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں میں بھارت میں انفکیشن کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی خیال ہے کہ نیا ویریئنٹ ممکنہ طور پر ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں کم مہک ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ