سماج

نیوزی لینڈ، نیلامی کے بکسوں سے انسانی باقیات برآمد

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک نیلامی میں خریدے گئے سوٹ کیسوں سے انسانی جسم کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے اس واقعے کے بعد قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ، نیلامی کے بکسوں سے انسانی باقیات برآمد
نیوزی لینڈ، نیلامی کے بکسوں سے انسانی باقیات برآمد 

عام خیال یہ ہے کہ ان انسانی باقیات کو نیلامی میں رکھے گئے ان بکسوں میں چھپایا گیا تھا، جو ایک اسٹوریج یونٹ کا حصہ تھے۔

Published: undefined

نیلامی کے دوران ایک خاندان نے ان سوٹ کیسوں کی سب سے زیادہ بولی لگائی اور انہیں خرید کر اپنے ساتھ گھر لے گیا۔ جنوبی آکلینڈ کے رہائشی اس خاندان نے سوٹ کیسوں سے انسانی باقیات ملنے کے فورا بعد پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس کو مطابق یہ خاندان اس واردات میں ملوث نہیں ہے۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق اس کی ترجیح لاشوں کی شناخت کی تصدیق کرنا ہے تاکہ وہ اس ممکنہ قتل کی وجوہات کی تفتیش کر سکیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ وہ ان انسانی باقیات کا پوسٹ مارٹم کریں گے اور فرانزک تفتیش کار متاثرین کی تعداد کا تعین کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔

Published: undefined

لاوارث مواد کی نیلامی ایک معمول کی بات ہے تاہم اس اسٹوریج یونٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں پولیس کے ساتھ تعاون کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان سوٹ کیسوں میں ایک سے زائد انسانی لاشوں کی باقیات کی موجودگی کا شبہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined